پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

روازانہ ایک گھنٹہ ڈرائیو کر نے سے انسانی جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟ اہم خبر آ گئی

datetime 15  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کے اس تیز رفتا ر دور میں پیدل چلنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، زیادہ سے زیادہ گاڑی اور کم از کم موٹر سائیکل تو ہر کسی کے پاس ہی موجود ہے ۔ ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گھنٹہ گاڑی ڈرائیو کرنے والوں کاوزن 15منٹ سے کم گاڑی ڈرائیو کرنے والوں کی نسبت 2.3کلوگرام زیادہ ہو جاتا ہے۔آسٹریلین کیتھولک یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق ایک گھنٹے سے زیادہ گاڑی چلانے والوں کی کمر کے گرد بھی ڈیڑھ سینٹی میٹر سے زائد خطرناک چربی جمع ہو جاتی ہے جس سے ان کی قبل از وقت موت کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسے افراد صحت کے تباہ کن مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں جن میں ذیابیطس اور دل کی بیماریاں سرفہرست ہیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق طویل ڈرائیونگ سے خواتین کی نسبت مرد زیادہ متاثر ہوتے ہیں کیونکہ وہ خواتین کی نسبت کہیں زیادہ ڈرائیونگ کرتے ہیں۔ اس تحقیق کے لیے 2ہزار 800مردوخواتین کی گاڑی چلانے کی عادات ، ان کے باڈی ماس انڈیکس، ان کی کمر کے قطر، پلازمہ گلوکوز اور ان میں شوگر اور دل کی بیماریوں کی علامات کا معائنہ اور تجزیہ کیا۔محققین کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کی قبل از وقت موت سے ہمکنار کرنے والی بیماریوں سے بچنے کیلئے اپنی کار کی بجائے، پیدل، سائیکل پر یا پھر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا چاہیے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…