اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

تربوز میٹھا ہے یا پھیکا ؟ جانیں

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی اور تربوز بھی مارکیٹوں میں آگئے ہیں ۔ گلی محلے اور چور ان کے بلند و بالا ڈھیروں سے سجے ہوئے ہیں ۔گرمیوں کا یہ شاہکار گرمی بھگانے کے ساتھ ساتھ گرمیوں کے مختلف مشروبات کا بھی لازمی جز ہے ۔ عوام خواص میں اس کا جوس سوڈا واٹر کے ساتھ یا پھر ویسے ہی خوب ٹھنڈا کرکے پیا جا تا ہے۔ داکٹرز اور حکیموں کے مطابق تربوز گرم موسم میں سرد تاثیر رکھتا ہے ۔اس کے مسلسل استعمال سے جگر کی گرمی بھی دور کی جا سکتی ہے ۔
تربوز میٹھا ہے یا پھیکا ، یہ معلوم کرنے کا طریقہ بھی بےحد آسان ہے، بس ٹھوڑی سی مہارت بہم پہنچا لیں کہ اسے ہاتھ میں اٹھا کر اپنے ہاتھ سے اسے ٹھوکیں ، اگر تربوز وائبریٹ کرے تو اس کا مطلب یہ خوب پکا ہوا اور میٹھا ہوگا ۔
تربوز نہ صرف پیاس مٹاتا ہے بلکہ اس کا شیریں ذائقہ بھی دل کو بہت اچھا لگتاہے- لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہمیں تربوز موقع پر ہی کٹوا کر دیکھنا پڑتا ہے کہ یہ میٹھا ہے بھی یا نہیں، یوں دوکان والے کی چھری سے تربوز کے اندر جراثیم جانے کا بھی خطرہ موجود رہتا ہے تاہم واشنگٹن سے آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ایک نئی کمپنی نے ایک دستی مالیکیولر سکینر متعارف کروایا ہے، جس کا رخ جس چیز کی طرف کیا جائے، یہ اس میں مستعمل اشیاء، کیلوریز، شوگر اور دیگر اہم معلومات آپ کے سامنے رکھ دیتا ہے۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ بازار جائیے اور تربوز کی بابت اس آلے سے یہ پوچھ لیجیے کہ آیا، اس میں شوگر کی کتنی مقدار موجود ہے اور اگر آپ کو میٹھا تربوز کھانا ہے، تو سب سے زیادہ شوگر والا تربوز خرید لیجیے۔اس چھوٹے سے آلے کے ذریعے ہر کھانے یا پینے والی غذا میں موجود اشیا کی مکمل فہرست، اس میں موجود توانائی اور شوگر اعداد و شمار کی صورت میں دکھائی دیتی ہے۔ صرف غذا ہی نہیں بلکہ اگر اس آلے کا رخ کسی دوا کی طرف کیا جائے، تو یہ اس دوا کا نام اور اس میں موجود اجزاکا احوال بھی بیان کر دیتا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق یہ آلہ بتا سکتا ہے کہ سامنے رکھے برگر میں کتنی کیلوریز ہیں۔کنزیومر فزکس یا صارفی طبعیات نامی اس کمپنی کے مطابق ایس سی آئی او نامی یہ آلہ صارف کے موبائل فون سے منسلک ہوتا ہے اور جیب میں رکھے ہوئے اس آلے کے ذریعے کسی شے کی کیمیائی ترکیب موبائل فون کی اسکرین پر نمودار ہو جاتی ہے۔ اس اسرائیلی کمپنی کا کہنا ہے کہ متعدد ایپلیکشنز کے ذریعے اس آلے اور موبائل فون کو آپس میں جوڑا جا سکتا ہے۔پاکستان میں کیونکہ کرپشن روز کا معمول ہے تو پاکستان کی ہونہار عوام اس تربوز میں بھی اپنی فنکاری دکھانے سے باز نہیں آتی ۔ میٹھا کرنے کیلئے سکرین کو انجیکشن سے انجیکٹ کر نے کا معاملہ ہو یا اس کو خوب سرخ کرنے کیلئے اس میں رنگ ڈالنا ، خیر ان سب سے ہٹ کے تربوز کے فوائد سے انحراف کسی صورت بھی ممکن نہیں ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…