پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

اگر آپ لمبی زندگی گزارنے کے خواہشمند ہیں تو یہ ضرور پڑھیں

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) طویل زندگی ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے جس کے لیے بہت سے لوگ مخصوص غذائیں استعمال کرتے ہیں اور مختلف ایکسرسائز کے ذریعے اپنے آپ کو فٹ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اب ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسے 6 اہم قدرتی اجزا دریافت کیے ہیں جو انسانی عمر کو طویل کرسکتے ہیں۔
کینیڈا کی ایک ادویاتی کمپنی اور کونکورڈیا یونیورسٹی نے مختلف پودوں سے حاصل ہونے والے اجزا کی 10 ہزار مرتبہ آزمائش کی اور نوٹ کیا کہ ان میں سے بعض اجزا نے خمیر (ییسٹ) کی زندگی کو بڑھایا ہے۔ ماہرین نے خمیر پر تحقیق کے بعد اعلان کیا ہے کہ مالیکیولز کے 6 نئے گروپس انسانی زندگی کو بڑھا سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ایک اہم عنصر بید مجنون ( ولو) درخت کے تنے سے ایک اہم جزو نے خمیر کی زندگی کو 369 فیصد تک بڑھایا ہے، اگر خمیر کی بجائے یہ پیچیدہ جانوروں پر آزمایا جائے اور اس کے وہی نتائج مرتب ہوسکیں تو یہ ایک اہم کامیابی ہوگی۔ اس کے علاوہ دیگر اہم پودوں سے بھی ایسے اجزا نکلے ہیں جو عمررسیدگی کے عمل کو کم کرتے ہیں جن میں جنگو بلوبا، ایپیئم، اور دیگر جڑی بوٹیاں شامل ہیں۔واضح رہے کہ تجربہ گاہ میں خمیر کو کئی اہم ٹیسٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور جو لوگ طویل زندگی پر تحقیق کررہے ہیں وہ خمیر پر دوائیں آزماتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…