پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

آنکھوں کی مشق سے تلخ یادوں اور ذہنی پریشانی سے نجات پائیں، مگر کیسے

datetime 9  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)اسے ہپناٹزم کہیں یا کچھ اور لیکن پوری دنیا میں تلخ یادوں، ڈپریشن اور پریشانی کو دور کرنے کے لیے آنکھوں کی مشق کا ایک طریقہ بہت مقبول ہورہا ہے جسے لوگوں نے مؤثر قرار دیا ہے۔
اسے آئی موومنٹ ڈی سینسیٹائزیشن اینڈ ری پروسیسنگ ( ای ایم ڈی آر) کا نام دیا گیا ہے جسے کسی صدمے اور سانحے کے بعد ذہنی تکالیف اور دردناک یادوں کو دور کرنے، ذہنی تناؤ اور مایوسی کو دور کرنے کے لیے کامیابی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس میں لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ کسی پنڈولم کی طرح آنکھوں کو دائیں اور بائیں دونوں کناروں تک لے جائیں اور یہ عمل 20 سے 30 مرتبہ دُہرائیں۔ اسے کرنے والے افراد نے مؤثر پایا ہے اور اسے بہتر احساس کی وجہ قرار دیا ہے لیکن ماہرین کے مطابق اگر اسے کوئی تربیت یافتہ ماہر نفسیات انجام دے تو یہ اور بھی پراثر ثابت ہوتا ہے۔
ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ طریقہ آپ کی زندگی کو بہت حد تک خوشگوار بناکر پریشانیوں کو دور کرسکتا ہے اس میں مریض اور ڈاکٹر آمنے سامنے بیٹھتے ہیں اور معالج اپنی انگلیوں کو دائیں اور بائیں حرکت دے کر مریض کو اس پر نظر رکھنے کو کہتا ہے ۔ماہرین کے مطابق تلخ یادیں ذہن میں جم جاتی ہیں اور بہت دیر تک نقش قائم رکھتی ہیں اور پورے مزاج پر وار کرتی رہتی ہیں۔ ماہرین نے اسے ڈپریشن، مایوسی، تلخ یادوں کے شکار کئی افراد پر آزمایا تو بہت مؤثر نتائج برآمد ہوئے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آنکھوں کو دائیں بائیں گھمانے سے ڈپریشن کی وجہ بننے والی یادوں کے عصبی راستے کمزور پڑتے ہیں اور اس کے فوری نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…