لندن(نیوزڈیسک)ہماری صحت ماحولیاتی آلودگی اور کھانے پینے کی خراب روٹین کی وجہ سے خراب ہوجاتی ہے ایسے میں اگر ہلدی کو صبح سویرے گرم پانی میں ملاکر پیاجائے تو چند دن میں ہم تروتازہ ہوجاتے ہیں اور جسم سے خطرناک بیماریاں بھی دور رہتی ہیں۔آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
سوزش سے آرام
تیزابی کھانوں کی وجہ سے ہمارا جسم سوزش کاشکار ہوجاتا ہے لیکن ہلدی والا پانی پینے سے جسم معتدل رہے گا۔
دماغ کی مضبوطی
کئی بیماریاں جیسے الزائمرزاور مرگی کی وجہ ہمارے دماغ میں Brain-Derived Neurotrophic Factorکے لیول کم ہونا ہے لیکن ہلدی پانی پینے سے یہ مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔
کینسر کے خلاف مدافعت
ہلدی میں موجودCurcuminکی وجہ سے ہمارے جسم میں انٹی آکسیڈینٹس کا لیول بڑھتا ہے جس کی وجہ سے کینسر کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے۔
نظام انہضام میں بہتری
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہلدی کی وجہ سے ہمارا جگر اور پِتا بہتر کام کرتا ہے جس کی وجہ نظام انہضام درست رہتا ہے اور ہم صحت کے سنگین مسائل سے بچ جاتے ہیں۔
دل کی مضبوطی
ہلدی میں موجودCurcuminکی وجہ سے خون پتلا رہتا ہے اور ہمارا دل مضبوط ہوتا ہے۔جاپان میں 2011ءمیں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ Curcuminکی خون میں موجودگی کی وجہ سے دل کے امراض کو ٹھیک کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اجلد کی خوبصورتی
جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے ہلدی کا استعمال صدیوں سے کیا جارہا ہے اور خون میں Curcuminکی موجودگی سے جلد پر بڑھاپے کے اثرات دیر سے ظاہر ہوتے ہیں اور انسان جوان رہتا ہے۔
ذیابیطس کے خلاف مفید
Biochemistry and Biophysical Research Communicationsکی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہلدی کی وجہ سے ذیابیطس سے بچا جاسکتا ہے۔
جسم کی تیزابیت سے نجات
ہلدی ایک الکلیائی بوٹی ہے جس کی وجہ سے جسم میں تیزابیت کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور ہم بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
صبح سویرے گرم پانی میں قدرتی مصالحہ ڈال کر پئیں، چند دن میں زندگی بدل جائے گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پاکستان ایران سے ناراض ہو گیا ہےیہ ناراضگی اس خط سے شروع ہوئی جو دینے کیلئے۔۔۔جاوید چوہدری کا حیران...
-
راولپنڈی، نالے سے ملنے والی بوری بند لاش آستانے کے پیر کی نکلی
-
سندھ ہائیکورٹ نے رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری، الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری
-
19، 22، 26 اور 29 جولائی کو کن علاقوں میں بجلی بند رہے گی؟ شیڈول جاری
-
اداکارہ ہما سلیم کے معروف کرکٹر پر سنگین الزامات، قانونی کارروائی کا اعلان
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
-
فیفا ورلڈکپ، دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو سیمی فائنل میں فتح کا جشن مہنگا پڑنے کا امکان
-
ایران کا جے ڈی وینس کو خفیہ پیغام ، ٹرمپ کے داماد سے متعلق سنسنی خیز انکشاف
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
فیصل آباد،قرض کے بدلے شوہر ہاتھوں فروخت ہونے والی تین بچوں کی ماں نادیہ کی کہانی نے دل دہلا دیئے
-
حکومت نے چھوٹے دکانداروں کو بڑی خوشخبری سنا دی
-
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی



















































