ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

ہلدی کے ناقابلِ یقین اور حیرت انگیز فوائد

datetime 22  فروری‬‮  2016 |

لندن(نیوز ڈیسک)جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہلدی اپنے اندر جادوئی خواص رکھتی ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال حیرت انگیز فوائد سے بھرپورہے۔ایک چمچہ ہلدی میں 24 کیلوری، چکنائی، فائبراور پروٹین پایا جاتا ہے اس کے علاوہ ہلدی میں معدنیات اور فولاد پائی جاتی ہے لیکن ان سب کے باوجود ہلدی میں سرکومن نامی عنصر جادوئی اثر رکھتا ہے جبکہ یہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے۔ ماہرین کے مطابق سرکومن انتہائی اہم مرکب ہے جس کے خواص درج ذیل ہے۔
جلن اور سوزش میں کمی
5 اہم مطالعاتی تحقیق سے معلوم ہوا ہےکہ ہلدی جسم کے اندر سوزش اور جلن کو ختم کرتی ہے اور اس کا استعمال ذیابیطس ، جلدی امراض، ہڈیوں میں سوزش اور جلن کو دور کرتا ہے۔
ہلدی وزن بھی گھٹائے
ہلدی میں موجود سرکومن بدن کی ترکیب کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 2009 میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بدن میں چربی کو روکنے کے لیے ہلدی اہم کردارادا کرسکتی ہے۔
ہلدی درد دور کرے
اس بات کے وسیع ثبوت موجود ہیں کہ ہلدی درد دور کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے اور درد اور چوٹ میں دودھ اور ہلدی ملاکر پلائی جاتی ہے۔ جوڑوں کےدرد، آپریشن کے بعد اور عام درد میں بھی ہلدی بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔
کینسر کے خلاف مؤثر
یونیورسٹی آف میری لینڈ کے میڈیکل سینٹر نے ثابت کیا ہے کہ عام بیماریوں کے ساتھ ساتھ ہلدی کینسر بھگانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آنتوں، چھاتی اور پروسٹیٹ کینسر میں بہت مفید ثابت ہوتے ہیں لیکن اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
ہلدی اور دل کے امراض
امریکہ میں سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کے مطابق ہلدی شریانوں کی بندش روکنے اور کولیسٹرول گھٹانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
ہلدی اور ڈپریشن
ذہنی تناؤ، اداسی اور ڈپریشن جدید دور کا ایک بڑھتا ہوا عفریت ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ 500 ملی گرام سرکومن ( جو دو چمچ ہلدی میں ہوتا ہے) کھانے سے عین وہی اثر ہوتا ہے جو مشہور دواؤں پروزیک اور فلوکسیٹائن کھانے سے ہوتا ہے۔ اس طرح ہلدی ڈپریشن کا قدرتی اور فطری علاج ہے۔
ہلدی اور حسن
ہلدی دانت صاف کرتی ہے اور جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے ہزاروں سال سے استعمال ہورہی ہے۔ ہلدی جلد کو دھوپ کی مضرِ صحت الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھ کر اسے جھلسنے اور مزید تباہی سے دور رکھتی ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…