بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

اخروٹ کے ایسے فوائد جان کر آپ کو یقین نہیں آئیگا

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)اکثر سادہ ترین غذائیں صحت کے لیے بہت اچھی ہوتی ہیں اور یہ بات گری دار میووں کے لیے بالکل صحیح ہے، جنھیں قدرت نے پروٹین، صحت مند چربی، فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور بہت سے وٹامن اور معدنیات کے ساتھ ایک مکمل غذائی پیکج کے طور پر تیار کیا ہے۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے تحت کی جانیوالی اس تحقیق میں محققین نے 245فربہ خواتین کو ایک سال کے وزن کم کرنے کے پروگرام میں بھرتی کیا، جن کی عمریں 22 سے 72 برس کے درمیان تھیں۔ وزن اور دل کی صحت پر اخروٹ کے حوالے سے کیے جانے والی کئی مطالعوں میں اخروٹ کو وزن کم کرنے کے لیے اہم بتایا گیا ہے ان خواتین کوتین مختلف گروپ میں تقسیم کرکے تین مختلف اقسام کی غذائیں کھانے کے لیے دی گئیں۔ایک گروپ کو کم چربی پر مشتمل ڈائیٹ پر رکھا گیا جبکہ دوسرے گروپ کے لیے کم کاربو ہائیڈریٹ اور زیادہ چکنائی والی ڈائیٹ مقرر کی گئی اس کے علاوہ تیسرے گروپ کی خواتین کو اخروٹ سے بھر پور ڈائیٹ کے ساتھ زیادہ چکنائی اور کم کاربو ہائیڈریٹ پر مشتمل غذا کھانے کے لیے دی گئیں۔چھ ماہ مکمل ہونے پر تمام گروپ کی خواتین نے ابتدائی وزن کا اوسطاً 8 فیصد وزن کم کیا تھا جبکہ اخروٹ سے بھر پور غذا کھانے والی خواتین نے بھی اتنا ہی وزن کم کیا جتنا کہ دوسرے گروپ کی خواتین نے کیا تھا۔ محقق ڈاکٹر شیرل راک نے کہا کہ یہاں تعجب کی بات یہ تھی کہ دوسری خواتین کے مقابلے میں اخروٹ کی ڈائیٹ پر عمل کرنے والی خواتین کے کولیسٹرول کی سطح میں بہتری آئی تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…