ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کھانے کے علاوہ چینی کے حیرت انگیز فوائد جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کا استعمال کھانوں میں عام ہے اور ہم اس سے خوب لطف اٹھاتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو کھانے کے علاوہ چینی کے چند دیگر استعمال بتائیں گے۔
پھولوں کی تازگی کے لئے
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے کمرے میں رکھے گئے پھول زیادہ دیر تک تروتازہ رہیں تو پھر تین چائے کے چمچ لے کر اس میں دو کھانے کے چمچ سفید سرکہ شامل کریں اور اس محلول کو پھولوں کے پانی میں ڈال کر رکھ دیں۔چینی پھولوں کو زیادہ دیر تک تروتازہ رکھے گی جبکہ سرکہ بیکٹیریا اورجراثیم کو مار ے گا۔
بسکٹوں کو تازہ رکھنے کے لئے
اگر بسکٹوں کو زیادہ دیر تک تازہ اور خستہ رکھنا چاہتے ہیں تو جار میں بسکٹوں کے ساتھ ایک یا دو ڈلیاں چینی کی رکھنے سے وہ زیادہ دیر تک خستہ اور لذیذ رہتے ہیں۔
تھرموس اور گرائنڈر کو صاف کرنے کے لئے
اگر تھرموس سے ناگوار بو آتی ہو یا گرائنڈر میں نشانات لگے ہوں تو چینی کے استعمال سے اسے صاف کیا جاسکتا ہے۔تھرموس میں ایک چائے کا چمچ چینی ڈال کر رکھ دیں،استعمال سے پہلے دھو لیں۔اسی طرح گرائنڈر میں آدھ کپ چینی ڈال کر اسے اچھی طرح گرائنڈ کر لیں،نشانات خود بخود ختم ہوجائیں گے۔
کپڑوں سے گھاس کے نشانات مٹانے کے لئے
نئے کپڑوں پر اگر گھاس کے نشانات لگ جائیںتو ساری خوشی کافور ہوجاتی ہے۔ایسے میں اگر چینی کو پانی میں شامل کر کے ایک گاڑھا محلول گھاس کے نشانات پر ڈالیںاور ایک گھنٹہ تک اسے چھوڑ دیں،بعد میں کسی بھی عام پاوڈر سے دھو لیں۔گھاس کے تمام نشانات غائب ہوجائیں گے۔
موٹر آئل کے نشانات کے لئے
اگر آپ اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کو ٹھیک کررہے ہوں اور ہاتھوں پر گریس اور آئل کے نشانات لگ جائیں تو چینی کے محلول سے ہاتھوں کو دھو لیں،فوراًآپ کے ہاتھوں سے گندے نشانات ختم ہوجائیں گے۔
اپنی پکنک کو تباہی سے بچائیں
اگر آپ باہر گھومنے گئے ہیں اور آپ کو مکھیاں سکون نہیں لینے دے رہیں تو کسی بھی دہی یا مکھن کا خالی ڈبہ لے کر اس میں چینی اور پانی ڈال دیں۔تمام مکھیاں چینی کی وجہ سے ڈبے میں چلی جائیں گی اور آپ کی پکنک تباہی سے بچ جائے گی۔
ہاتھوں سے کھانے کی ب±وختم کریں
اگر کھانا پکانے کے دوران ہاتھوں سے پیاز، لہسن، مچھلی یا گوشت کی ناگوار بو ختم نہ ہو تو چینی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ایک چائے کا چمچ چینی اپنے ہاتھ پر لے کر اس میں ایک چمچ لیکوئڈسوپ ڈالیںاور اس کے بعد دھولیں،ہر طرح کی بو ختم ہوجائے گی



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…