ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جاپانی موٹاپے سے کس طرح محفوظ رہتے ہیں؟انتہائی مفید نسخے

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جاپانی قوم کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ یہ جسمانی طور پر چاک وچوبند اور موٹاپے سے دور ہوتی ہے لیکن اس کی کیا وجہ ہے؟آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ جاپانی موٹاپے سے دوررہنے کے لئے کیا کرتے ہیں۔
آنکھوں سے کھائیں
جاپان میں ایک کہاوت مشہور ہے کہ کھانے کو خوبصورت بناکر پیش نہ کرنا ایسے ہی ہے جیسے کسی کو بنا کپڑے پہنائے باہر بھیجا دیا جائے۔جاپانیوں کا کہنا ہے کہ کھانے کو بہت خوبصورت رنگوں میں سجا کر پیش کیا جائے تاکہ کھانے میں بھی مزہ آئے اور ساتھ ہی دیکھنے میں بھی اچھا لگے۔
مختصر وقفوں میں کھانا
آپ کو چاہیے کہ ایک دم زیادہ کھانا کھانے کی بجائے مختصر وقفوں میں کم کھانا کھایا جائے۔یونیورسٹی آف ایلی نوئے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کم کھانا کھانے کی بجائے بڑے حصے کھائے جائیں توانسان 45فیصد زیادہ کھانا کھاتا ہے۔
مکمل پیٹ بھر کر مت کھائیں
جاپانی کبھی بھی پیٹ بھرکر کھانا نہیں کھاتے بلکہ وہ تھوڑی سے بھوک پرہاتھ اٹھا لیتے ہیں۔گو کہ چند گھنٹوں بعد آپ کو بھوک محسوس ہوگی لیکن یہ ایک اچھی بات ہے کہ اس طرح آپ کے معدے پر بوجھ نہیں پڑے گا۔
ہلکا پھلکا ڈنر
جاپانی کبھی بھی رات کا کھانا پیٹ بھر کر نہیں کھاتے بلکہ وہ ہلکا پھلکا ڈنر کرتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ہم رات کو کم کھانا کھائیں گے تو معدے پر بوجھ نہیں پڑے گا اور ساتھ ہی پرسکون نیند آئے گی لیکن اگر بہت زیادہ کھانا کھا لیا جائے تو معدہ مشکل میں پڑجاتا ہے اور رات کو ہمیں بے چینی بھی رہے گی۔
چاول کھائیں
چالوں میں حراروں کی تعداد کم ہوتی ہے اور انہیں کھانے سے آپ کا پیٹ جلد بھر جاتا ہے اور کم حراروں کی وجہ سے آپ سمارٹ رہیں گے۔
پانچ طرح کی سبزیوں کا ایک دن میں استعمال
جاپانیوں کی عادت ہے کہ وہ دن میں پانچ طرح کی سبزیاں کچی یا پکا کرکھاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس طرح ان کا معدہ پرسکون رہتا ہے اور ساتھ ہی وہ اپنے آپ کو تروتازہ محسوس کرتے ہیں۔
سرخ گوشت کی جگہ مچھلی کا استعمال
جاپانیوں کی مرغوب غذا مچھلی ہے اور وہ سرخ گوشت کبھی کبھار ہی کھاتے ہیں۔اومیگا رتھری سے بھرپور مچھلیاں ہماری جسمانی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔دنیا بھر میں کھایا جانے والا سی فوڈ میں 10فیصد صرف جاپانی کھاتے ہیں۔
پھلوں سے رغبت
جاپان میں آپ کو پلیٹوں میں کئی طرح کے پھل ضرور ملیں گے جس کی وجہ یہ ہے کہ جاپانی فروٹ کھانے کے شوقین ہیں جس کی بدولت ان کا وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔
چائے کا استعمال
جاپانیوں کی یہ عادت بھی ہے کہ وہ سبز چائے کا استعمال کرتے ہیں۔انٹی آکسیڈینٹ سے بھرپو ریہ مشروب ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ موٹاپے کے لئے بھی بہت مفید ہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…