لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ کی لیسٹر یونیورسٹی کے ماہرین نے یہ نتیجہ 2 لاکھ افراد کے ڈیٹا بیس پر مشتمل 180 مختلف جینز پر تحقیق کے بعد نکالا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر دو افراد میں قدر کے ڈھائی انچ کے فرق سے دل کا مرض لاحِق ہونے کے تناسب کا پتا چلتا ہے۔ اگر کسی شخص کا قد 5 فیٹ ہے تو اسے اُس شخص کے مقابلے میں دل کا عارضہ لاحق ہونے کا خطرہ 32 فیصد بڑھ جاتا ہے، جس کا قد پانچ فیٹ چھ انچ ہے، تاہم ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں مزید تحقیق اور بہتر طبی سہولیات کے ذریعے پستہ قد افراد کو دل کے امراض میں مبتلا ہونے سے بچایا جاسکے گا۔ پستہ قامت افراد ہوجائیں خبردار ماہرین طب کا کہنا ہے کہ طویل قامت افراد کے مقابلے میں چھوٹے قد کے حامل افراد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔