اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ زیکا وائرس اور ڈینگی وائرس ایک ہی قسم کے مچھے کے کاٹنے سے پھیلتا ہے ۔ زیکا وائرس پر مکمل نظر ہے پاکستان میں ابھی تک زیکا وائرس کا کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی زیر صدارت زیکا وائرس پر قومی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں صوبوں کے محکمہ صحت ، عالمی ادارہ صحت کے حام اور طبی ماہرین نے شرکت کی اس موقع پر وزیرصحت نے کہا کہ زیکا وائرس پر مکمل نظر ہے پاکستان میں ابھی تک زیکا وائرس سے متعلق کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ زیکا وائرس اور ڈینگی وائرس ایک ہی قسم کے مچھے کے کاٹنے سے پھیلتا ہے پاکستان میں اس وقت تک زیکا وائرس کا کوئی کیس نہیں ہے۔