کراچی(نیوز ڈیسک) دنیا کے بیشترممالک میں تباہی پھیلانے والے زکا وائرس نے حکومت پاکستان کوبھی الرٹ کردیا۔عالمی ادارہ صحت نے وائرس کی تباہ کاریوں سے تمام ممالک کوآگاہ کردیاہے اورکہاہے کہ ممکنہ زکاوائرس سے نمٹنے کیلیے ہنگامی بنیادوں پرحفاظتی اقدامات کیے جائیں،زکاوائرس ڈنگی وائرس کاسبب بننے والے مچھرسے لاحق ہورہاہے،وائرس حاملہ خواتین کولاحق ہونے کی صورت میں پیدا ہونے والے بچے کا دماغ چھوٹاکردیتاہے۔جس کی وجہ سے مزیدپیچیدگیاں جنم لیتی ہیں۔اس حوالے سے وفاقی وزارت صحت نیشنل ریگولیشن سروسزنے چاروں صوبوں کے وزرا، سیکریٹریز صحت کااجلاس بھی طلب کر لیاہے،جس میں چاروں صوبوں میں زکا وائرس کے حوالے سے ایمرجنسی لگائے جانے کاامکان متوقع ہے۔