جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

دماغی مریضوں کی بیماری کی اصل وجہ سامنے آ گئی

datetime 12  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اگر تو آپ اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو درحقیقت اپنے دماغ کو خطرے میں ڈال رہے ہوتے ہیں۔بوسٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درمیانی عمر میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا بڑھاپے میں دماغ کے سکڑنے یا دماغی عمر میں تیزی سے اضافے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔تحقیق کے مطابق درمیانی عمر میں ناقص جسمانی فٹنس اگلے 20 برسوں میں دماغی حجم کو 20 فیصد تک کم کرسکتی ہے۔تحقیق کے مطابق ناقص فٹنس اور دماغی حجم کے درمیان براہ تعلق موجود ہے جس سے دماغ کے قبل از بوڑھے ہونے عمل میں تیزی کا عندیہ ملتا ہے۔اس تحقیق کے دوران 40 سال سے زائد عمر کے ڈیڑھ ہزار ایسے افراد کا جائزہ لیا گیا جو دماغی تنزلی یا امراض قلب سے محفوظ تھے اور ان کی جسمانی فٹنس کا ٹیسٹ لیا گیا۔بعد یہی جسمانی فٹنس ٹیسٹ 2 دہائیوں بعد ایم آرآئی اسکین کے ساتھ لیا۔نتائج سے معلوم ہوا جو افراد 20 سال جسمانی فٹنس کے حوالے سے دیگر سے پیچھے تھے ان کے دماغی حجم میں نمایاں کمی آئی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ ناقص جسمانی فٹنس کے حامل افراد اکثر ہائی بلڈ پریشر کے شکار اور ان کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہوتی ہے۔
Back to Conversion Tool

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…