بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

انسانی اوسط عمر میں کمی کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)اگر تو آپ اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو درحقیقت اپنے دماغ کو خطرے میں ڈال رہے ہوتے ہیں۔یہ دعوی امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔بوسٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درمیانی عمر میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا بڑھاپے میں دماغ کے سکڑنے یا دماغی عمر میں تیزی سے اضافے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔تحقیق کے مطابق درمیانی عمر میں ناقص جسمانی فٹنس اگلے 20 برسوں میں دماغی حجم کو 20 فیصد تک کم کرسکتی ہے۔تحقیق کے مطابق ناقص فٹنس اور دماغی حجم کے درمیان براہ تعلق موجود ہے جس سے دماغ کے قبل از بوڑھے ہونے عمل میں تیزی کا عندیہ ملتا ہے۔اس تحقیق کے دوران 40 سال سے زائد عمر کے ڈیڑھ ہزار ایسے افراد کا جائزہ لیا گیا جو دماغی تنزلی یا امراض قلب سے محفوظ تھے اور ان کی جسمانی فٹنس کا ٹیسٹ لیا گیا۔بعد یہی جسمانی فٹنس ٹیسٹ 2 دہائیوں بعد ایم آرآئی اسکین کے ساتھ لیا۔نتائج سے معلوم ہوا جو افراد 20 سال جسمانی فٹنس کے حوالے سے دیگر سے پیچھے تھے ان کے دماغی حجم میں نمایاں کمی آئی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ ناقص جسمانی فٹنس کے حامل افراد اکثر ہائی بلڈ پریشر کے شکار اور ان کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہوتی ہے۔یہ تحقیق امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی میں شائع ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…