اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) آج کل کے دور میں خالص چیزیں ڈھونڈنا انتہائی مشکل کام ہے کیونکہ ملاوٹ عام ہوگئی ہے اس صورت میں چیزوں کے خالص ہونے میں کافی شک وشبہات پائے جاتے ہیں ہم آپ کو آج کھانوں کو لذیذ بنانے والی لال مرچ کو جانچنے کیلئے کہ یہ اصلی ہے یا اس میں ملاوٹ کی گئی ہے کا انتہائی آسان طریقہ بتائیں گے تفصیلات کے مطابق اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ نے جو لال مرچ خریدی ہے یہ خالص ہے یا ملاوٹ والی تو لال مرچ کو پانی میں ڈالیں اور اگر تو پانی میں ڈالنے سے اس کا رنگ تبدیل ہوجائے یعنی پانی اسکا رنگ پکڑلے تو اس کا مطلب ہے اس میں ملاوٹ کی گئی ہے جو کہ گھر میں بنانے میں استعمال ہونیوالی اینٹوں کا مصالحہ بھی ہوسکتا ہے۔