اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ سوڈا اور مٹھائی دانتوں کے لیے نقصان دہ ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بظاہر دانتوں کے لیے بے ضرر نظر آنے والی چیزیں بھی آپ کے دانتوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں؟ ہم یہاں آپ کو ایسی ہی چار چیزوں کے بارے میں بتارہے ہیں۔
شربت
مٹھائیوں اور دیگر میٹھی اشیا کی ہی طرح شربت میں شکر موجود ہوتی ہے۔درحقیقت کچھ پھلوں کے شربت میں مٹھائیوں اور کولڈ ڈرنک سے زیادہ شکر پائی جاتی ہے۔
نیو یارک کے کاسمیٹک ڈینٹسٹ مارک لوینبرگ کہتے ہیں کہ زیادہ شکر والے شربت کو پینا ایسا ہی ہے جیسے منہ بھر کر چاکلیٹ کھالی جائے۔ یہ شکر آپ کے منہ میں موجود بیکٹیریا نگل لیتے ہیں اور ایک ایسڈ بنادیتے ہیں جس سے کیویٹیز بن سکتی ہیں۔
حل: جوس کو اسٹرا لگاکر پیئیں اور جوس پینے کے 45 منٹ کے بعد دانتوں کو برش کرلیں۔ اس سے جوس پینے کے بعد بننے والا ایسڈ بھی صاف ہوجائے گا۔
چبانے والی ویٹامن گولیاں
یہ گولیاں بھی کینڈی کی جیسی ہوتی ہیں اور ہمارے دانتوں کو ان ہی کی طرح نقصان بھی پہنچاتی ہیں۔ درحقیقت یہ آپ کے دانتوں سے چپک کر کویٹیز پیدا کرتی ہیں۔
حل: چبانے والی گولیوں سے گریز کریں بلکہ دیگر اقسام کی گولیاں استعمال کریں۔ یہ عمل شاید اتنا مزیدار نہ رہے لیکن آپ ڈینٹسٹ کے پاس جانے سے ضرور بچ سکتے ہیں۔
باربی کیو مصالحہ
ہم اکثر گوشت کو گلانے کے لیے اس پر مصالحہ لگاتے ہیں جس سے اسے گلنے میں آسانی ہوتی ہے تاہم منہ میں جاکر بھی یہ مصالحہ ویسا ہی کام کرسکتا ہے جو گوشت پر کرتا ہے، اگر اسے مناسب وقت مل جائے۔
حل: کھانے سے لطف اندوز ہونے کے فوری بعد دانتوں کو اچھی طرح برش کرلیں یا پھر کھانے سے قبل دانتوں پر تھوڑی سی پیٹرولیم جیلی لگالیں۔
خشک میوہ
کچھ تازہ پھل جیسے کہ سیب وغیرہ دانتوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں لیکن خشک میوہ جات سے ایسا نہیں ہوتا بلکہ یہ کینڈیز اور ویٹامن کی گولیوں کی طرح آپ کے دانتوں سے چپک جاتے ہیں۔
حل: دانتوں کو فوری طور پر برش اور فلاس کریں۔
چار ایسی چیزیں جو آ پ کے دانتوں کو نقصان پہنچاتی ہیں
10
فروری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں