بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

شوگر کے مریض اب اداس ہونا چھوڑیں

datetime 10  فروری‬‮  2016
American doctor talking to woman in surgery
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)جیسے جیسے شوگر یعنی ذیابیطس کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے ویسے ویسے ان کے جسم میں ہونے والے زخموں کا علاج بھی ایک مسئلہ بنتا جا رہا ہے اوراکثراوقات ان کے پاؤں کے السر اوردیگر گہرے زخم بھر نہیں پاتے اور مجبوراً انہیں کاٹنا پڑتا ہے لیکن اب اس پریشانی کا حل نکال لیا گیا ہے اور سائنس دانوں نے ایسی پٹی تیار کرلی ہے جس کی مدد سے شوگر کے مریضوں کے زخموں کا نہ صرف علاج ممکن ہوسکے گا بلکہ انہیں کاٹنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
کنگز کالج لندن کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ شوگر کے مریضوں کے زخموں کو بھرنے کے لیے انسانی امنیوایٹک میمبرین سے بنائی گئی پٹی انسانی خلیوں میں موجود پلیسینٹا سے لیا گیا ہے جسے ایسے مریضوں کے لیے استعمال کیا جائے گا جن کے زخم موجودہ طریقہ کار سے مندمل نہ ہورہے ہوں۔ اس طریقہ علاج کی وضاحت کرتے ہوئے سائنسدان کا کہنا تھا کہ جب اس میمبرین سے بنی پٹی کو زخم پر لگایا جاتا ہے تو زخم تیزی سے مندمل ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ امنیوٹک میمبرین پتلی پروٹین سے بھری ہوئی ہوتی ہے جس میں پلیسینٹا موجود ہوتا ہے جو حاملہ خاتون کے بچے کے گرد بنی حفاظتی جھلی کے پھٹنے سے بنتا ہے جو کہ بچے کی پیدائش کے بعد عورت کے جسم سے باہر نکل ا?تا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس میمبرین میں بڑھنے والے عناصر، اسٹم سیل اور ایمبریو کو پرورش کرنے والے غذائی مادے موجود ہوتے ہیں اور جب اس میمبرین کو زخموں کے لیے تیار کیا جاتا ہے تو اس میں سے سیلز کو نکال لیا جاتا ہے جسے جب زخم پر لگایا جاتا ہے تو وہ فوری بھرنے لگتا ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے 15 فیصد مریض السرسے متاثر ہوتے ہیں جب کہ ان میں سے 70 فیصد کو پاؤں سے محروم ہونا پڑتا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق جب ایک بار کسی شوگر کے مریض کو السر ہوجائے تو اس کا علاج مشکل ہوجاتا ہے جب کہ مریض کے زیادہ حرکت کرنے سے نسیں پھٹ جاتی ہیں اور یہ زخم کئی سال تک جان نہیں چھوڑتا لیکن ایسے زخموں کے لیے بھی امنیوٹک میمبرین بہت کارآمد ثابت ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…