اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےلازمی سروسزایکٹ کےخلاف خیبرپختونخوا کےاسپتالوں میں ہڑتال کرنےوالےڈاکٹروں کےخلاف کارروائی کااعلان کردیا ہے۔عمران خان کاپشاورمیں میڈیاسے گفتگومیں کہناتھا کہ لازمی سروسزایکٹ عدالت عالیہ کافیصلہ ہے جس کےروسےاسپتالوں میں ہڑتال نہیں کی جاسکتی لیکن اس کے باوجود وزیرا عظم کے مشیر امیر مقام ڈاکٹروں کواکسانےکےلئےاسپتال گئے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے توہین عدالت کرنے پر ان کےخلاف ایف آئی آردرج کرانے کا کہا۔ عمران خان کا کہناتھا کہ پی آئی اے کی نجکاری اورخیبرپختونخواکےاسپتالوں کوبہتربنانے میں فرق ہے۔ان کا کہناتھا کہ اسپتالوں میں ہڑتال کرنےوالوں کےخلاف ابھی تک پولیس استعمال نہیں کی گئی لیکن اب ان کےخلاف کارروائی ہو گی۔عمران خان نےپشاورمیں رنگ روڈ کےسروس روڈکےسنگ بنیاد کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پران کا کہناتھا کہ عوام کے مسائل سے بلدیاتی نمائندے باخبرہوتے ہیں، بڑےلیڈروں کوان کاپتہ نہیں ہوتا۔