بہاولپور(نیوز ڈیسک) بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال کے گائنی وارڈ میں داخل مریضہ کوتصدیق کے بعد سوائن فلوآئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا -اسپتال ذرائع کے مطابق 28 سالہ رافیہ بی بی کا تعلق حاصل پورسے بتایا جاتاہےاور وہ چند روزقبل بچےکی پیدائش کےلئے بہاولپور وکٹوریہ اسپتال میں لائی گئی تھی۔گزشتہ شب مریضہ کےہاںآپریشن سے بچے کی ولادت ہوئی،تاہم سوائن فلوکی تصدیق کے بعد آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے بہاول پورکے وکٹوریہ اسپتال میں سوائن فلو کے باعث 2خواتین مریضوں کی موت ہوچکی ہے