ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

زکا وائرس کا خوف ،شوہربیویوں کو چھوڑنے لگے

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)برازیل میں چھوٹے سروں کے بچوں کی پیدائش نے ملک بھر میں بحرانی شکل اختیار کرلی ہے،ایسے میں جیون ساتھی بیوی بچوں کو چھوڑ رہے ہیں۔دوسری طرف اسقاط حمل کے قانون کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔اسقاط حمل کے قانون میں تبدیل کا امکانشکاگو ٹریبون کے مطابق لاطینی امریکا میں زکا وائرس سے متاثرہ خواتین کے ہاں چھوٹے سروں والے بچوں کی پیدائش کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اسقاط حمل سے متعلق قانون پر نظر ثانی کے امکان پر غور کیا جا رہا ہے۔برازیل کے قانون کے مطابق زیادہ تر صورتوں میں اسقاط حمل منع ہے۔ قانون میں ترمیم کے مسودےکے مطابق اگر جنین کے وائرس سے متاثر ہونے کی علامت سامنے ا?ئے تو عورت کو اسقاط حمل کرانے کی اجازت دی جائے گی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زکا وائرس میں مبتلا عورتیں اسقاط حمل کے بارے میں پوچھنے لگیں۔برازیلی ڈاکٹروں نے اس صورت حال کو تشویش ناک قراردیا ہے کہ جن خواتین کے ہاں چھوٹے سروں والے بچے پیدا ہورہے ان کے شوہر ان سے تعلق ختم کررہے ہیں ،وہ بچے کے غیر صحت مند پیدا ہونے کا الزام اپنی بیویوں کو دے رہے ہیں۔نیویارک ٹائمز کہتا ہے کہ برازیل اس وقت افراتفری کے عالم میں ہے اکتوبر سے اب تک چار ہزار سے زائد ایسے بچے پیدا ہوچکے ہیں جن کے سر چھوٹے ہیں،جس کی وجہ زکا وائرس کو سمجھا جا رہا ہے۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق زکا وائرس اور نومولود بچوں کے چھوٹے سروں کی وابستگی کو سائنسی طور پر ثابت نہیں کیا گیا۔ تاہم برازیل سے حاصل ہونے والے رپورٹوں کی بنا پر عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا کہ زکا وائرس نومولود بچوں کے چھوٹے سروں کی بنیادی وجہ ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…