اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیو کے تدارک کیلئے ہونے والی کوششیں ناکام دکھائی دیتی ہیں کیونکہ یہاں پر پولیو ٹیموں کی کمی اور محکموں کے مابین روابط کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حادثاتی طورپر اسلام آباد پاکستان میں واحد شہر ہے جہاں پر حکومتی ملازمین کی بجائے نجی افراد اور طلبہ ویکسین پلانے والوں کے طور پر کام کررہے ہیں جس سے ان کو نگرانی کے لئے ذمہ دار قرار دینا ناممکن ہوگیا ہے رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اس بات کا انکشاف ڈسٹرکٹ انسداد پولیو کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں کیا گیا ہے اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ پولیو مہم کے حوالے سے اسلام آباد پاکستان کا سب سے بری حالت میں ہے دو ہزار سولہ میں اجلاس کو بتایا گیا کہ کم از کم 316بچوں کو پولیو کے قطروں سے محروم رکھا گیا جبکہ 244 بچوں کے والدین نے قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا۔