جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہوشیار!خبردار!ماہرین طب نے سوائن فلو سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر بتادیں

datetime 17  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ سوائن فلو سے بچاﺅ کے لئے مختلف اقدامات اختیار کئے جائیں تو ہم سوائن فلو سے بچ سکتے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق سوائن فلو کی علامات مندرجہ ذیل ہیں۔سوائن فلوسانس کی نالی میں خرابی کی بیماری ہے۔ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوکراس کے دفاعی نظام کو کم زورکردیتا ہے۔سوائن فلو حاملہ عورت، کم عمر بچوں، موٹے افراد اور سانس یا دل کی بیماری میں مبتلا مریضوں میں پھیلنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔اس جان لیوا بیماری میں مبتلا فرد کے چھینکنے اور کھانسنے سے کسی دوسرے انسان کو بھی یہ وائرس منتقل ہوسکتا ہے۔سوائن فلو میں مبتلا فرد کو بخار، کھانسی، گلے میں خراش، ناک بہنے کے علاوہ جسم میں درد، تھکاوٹ، سردی لگنے، قے اور چھینکنے کی شکایت ہوتی ہے۔ابتدائی علامات عام فلو اور بخار جیسی ہوتی ہیں جبکہ سوائن فلو کے شدید ہونے جانے پر جلد کا رنگ نیلا یا سرمئی ہوسکتا ہے جو آخرکارجان کا خطرہ ثابت ہوتی ہے۔ سوائن فلو سے بچنے کے لئے مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیں۔سوائن فلو کا شکارمریض جن میں مرض کی ابتدائی علامات ظاہر ہورہی ہوں انہیں ورزش کرنی چاہیے اورگہرے سانس لینا چاہیے۔ذہنی پریشانی اورتناو سے خود کو دور رکھنا چاہیے اورمریض و چاہیے کہ اپنی غذا میں میٹھے کا استعمال ترک کردے۔سوائن فلو کی شدت میں مریض کو زیادہ نیند لینی چاہیےاوروٹامنز کا تواتر سے استعمال اور زیادہ وقت دھوپ میں گزارنا مرض کی شدت میں کمی کرتا ہے۔سوائن فلو کا علاج اینٹی باوٹیکس بھی ہوتی ہیں تاہم اس سے بچنے کیلئے ویکسینیشن ہی واحد حل ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…