اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) ہر انسان اپنے فطرت اورعادت کے مطابق نمک، مرچ ، مصالحہ دار اور میٹھی اشیاءکو پسند کرتا ہے اور اس سے لطف اندوز ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ تو میٹھی ڈشز کے بہت دلدادہ ہوتے ہیں جس کے باعث وہ جلد موٹاپے اور شوگر کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن اب ان حضرات کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ سائنس دانوں نے نہ صرف زیادہ میٹھا کھانے کا رازمعلوم کرلیا ہے بلکہ ایسا ہارمون تیار کرلیا ہے جو انہیں زیادہ میٹھا کھانے سے روک دے گا۔امریکی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے میٹھے کے عادی افراد کے لیے اس کی مقدار کم کرنے کی غرض سے علاج دریافت کرلیا ہے جسے جلد طبی دنیا میں متعارف کرادیا جائے گا۔ محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے چوہے پر کے گئے تجربے کے دوران ایسے ہارمون کا پتہ چلا لیا ہے جو میٹھا کھانے کی خواہش کو بہت ہی کم کردیتا ہے اس سے شوگر، موٹاپے اور زیادہ میٹھا کھانے جیسی بیماریوں کے علاج میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق دریافت ہونے والے ہارمون کو ایف جی ایف 21 کا نام دیا گیا ہے جو عام طور پر جگر سے پیدا ہوتا ہے اور جیسے ہی زیادہ میٹھی اشیا کھائی جاتی ہے تو یہ ہارمون دماغ کو کم میٹھا کھانے کا سگنل بھیجتا ہے اور انسان کی اندر میٹھا کھانے کی خواہش جلد ہی کم ہونے لگتی ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کا تجربہ کرنے کے لیے لیب میں موجود کچھ چوہوں کوان ہارمونز کے انجیکشن لگائے جب کہ کچھ کو ایسے ہی رہنے دیا جس کے بعد انہیں متوازن اور چینی سے بھر پور غذائیں کھانے کے انتخاب کی آزادی دی گئی جس سے یہ نتیجہ سامنے آیا کہ جن چوہوں کو ہارمونز کے انجیکشن لگائے گئے تھے انہوں نے دیگر چوہوں کے مقابلے میں 7 گنا کم میٹھی غذائیں کھائیں۔
سائنس دانوں نے ایک اور تجربے کے دوران لیب میں جینیٹیکلی دو قسم کے چوہوں کی تخلیق کی جن میں ایک گروپ وہ جو ایف جی ایف 21 ہارمونز پیدا نہیں کرتا تھا جب کہ دوسرا گروپ عام چوہوں کے مقابلے میں 5 سو گنا زیادہ یہ ہارمونز پیدا کررہا تھا۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ جو چوہے ایف جی ایف 21 ہارمونزپیدا نہیں کر رہے تھے وہ ہارمونز پیدا کرنے والے چوہوں سے کہیں زیادہ میٹھی اشیائ کھا رہے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اہم دریافت ہے اور اس سے شوگر جیسی بیماری پر قابو پانے میں بہت مدد ملے گی۔
زیادہ میٹھا کھانے سے روکنے والا ہارمون تیارکرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
جھنگ کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ پنجاب حکومت نےمالی سال 27-2026کےبجٹ خدوخال کوحتمی ش...
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
لٹن داس دنیا بھر میں رضوان کو بدنام کرنے لگے
-
لاہور: بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر حیرن کن کمی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی



















































