اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزن بڑھانا جتنا آسان ہے ، اسے گھٹانا اتنا ہی مشکل ہے۔اس کے مشکل لگنے کی وجہ یہ بھی ہے کہ عام طور پر اس کیلئے اپنائے جانے والے طریقوں میں دلچسپی کا عنصر نہیں ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر صبح سویرے میٹھی نیند کی قربانی دے کے چہل قدمی کیلئے جانا کسے آسان یا اچھا لگے گا۔ اسی طرح مزیدار سنیکس کو چھوڑ کے پھیکی ابلی سبزیاں کھانا بھی کفران نعمت ہی معلوم ہوتا ہے تاہم روزمرہ معمولات میں تھوڑی سی تبدیلی سے وزن کی کمی کو آسان اور دلچسپ بنایا جاسکتا ہے۔کچھ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ آئینے کے سامنے کھانا کھانے سے وزن میں کمی میں مدد ملتی ہے۔ اس طرح کھانے سے اپنے کھانے پینے کی عادات پر بھی نظر پڑتی ہے اور انہیں سدھارنے کے ساتھ ساتھ غذا کی مقدار بھی کم ہوجاتی ہے۔ کچھ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آئینے کے سامنے کھانے کو مزید موثر بنانا ہے تو بے لباس حالت میں کھائیں۔ اس طرح کھانا کچھ عجیب تو معلوم ہوگا تاہم جب اپنے جسم کے بے ڈھب بل دکھائی دیں گے تو کھانے کی مقدار خودبخود ہی کم ہوجائے گی۔گھر سے کپڑوں کی دھلائی والی ماسی کی چھٹی کردیں اور خود کپڑے دھونا شروع کردیں۔ یقین مانیں مگر حقیقت یہ ہے کہ کپڑے بھگونا، ملنا،کھنگالنا اور پھر نچوڑ کے پھیلانا ایک بھرپور ورزش ہے جس سے 120کیلوریز تک جلائی جاسکتی ہیں۔
آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن دوست کے ساتھ ہلا گلا ناچ گانا اور تفریح کا ایک گھنٹہ اڑھائی سو کیلوریز جلا سکتا ہے تاہم اگر آپ اس دوران ڈرنکس اور سنیکس بھی لیتی رہیں گی تو ایسے میں کیلوریز جلانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔خواتین کو ونڈو شاپنگ کا بے حد شوق ہوتا ہے اور اگر انہیں یہ بتادیا جائے کہ اس طرح وہ وزن بھی کم کرسکتی ہیں تو پھر تو اس میں دلچسپی یقینی طور پر بڑھ جائے گی۔ کوشش کریں کہ اس دوران آپ کے پاس آپ کا پرس نہ ہو مگر ہاتھ میں ایک پانی کی بوتل ضرور ہو کیونکہ مال میں آپ بنا اندازہ کئے بہت دیر چلیں گی اور آپ کو اندازہ بھی نہ ہوگا جس سے پانی کی کمی ہوسکتی ہے جبکہ ہاتھ میں پرس ہونے کی صورت میں آپ کیلئے خود کو شاپنگ سے روکنا بہت مشکل ہوجائے گا اور اس کا اثرماہانہ بجٹ پر پڑے گا۔ اگر آپ روزانہ گھر کا کام کریں گی تو اس سے آپ ورزش سے زیادہ کیلوریز ایک دن میں خرچ کرسکتی ہیں۔ جھاڑو پونچھا کرنے سے 130کیلوریز تک خرچ کی جاسکتی ہیں جبکہ کپڑوں کی ستری میں90کیلوریز اور ویکیوم میں100کیلوریز خرچ کی جاسکتی ہیں۔ کھڑکی کی دھلائی، جالے نکالنے اور اس جیسے دیگر کاموں میں 120 کیلوریز خرچ ہوتی ہیں۔ ان معمولات کو اگر آپ کچھ عرصے تک کسی معمول کی طرح جاری رکھیں گی تو وزن میں حیرت انگیز کمی آپ کو خود حیرت زدہ کردے گی۔
وزن گھٹانے کے تین آ سان طریقے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پاکستان ایران سے ناراض ہو گیا ہےیہ ناراضگی اس خط سے شروع ہوئی جو دینے کیلئے۔۔۔جاوید چوہدری کا حیران...
-
راولپنڈی، نالے سے ملنے والی بوری بند لاش آستانے کے پیر کی نکلی
-
سندھ ہائیکورٹ نے رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری، الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری
-
اداکارہ ہما سلیم کے معروف کرکٹر پر سنگین الزامات، قانونی کارروائی کا اعلان
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
-
19، 22، 26 اور 29 جولائی کو کن علاقوں میں بجلی بند رہے گی؟ شیڈول جاری
-
فیفا ورلڈکپ، دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو سیمی فائنل میں فتح کا جشن مہنگا پڑنے کا امکان
-
فیصل آباد،قرض کے بدلے شوہر ہاتھوں فروخت ہونے والی تین بچوں کی ماں نادیہ کی کہانی نے دل دہلا دیئے
-
حکومت نے چھوٹے دکانداروں کو بڑی خوشخبری سنا دی
-
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
ایران کا جے ڈی وینس کو خفیہ پیغام ، ٹرمپ کے داماد سے متعلق سنسنی خیز انکشاف



















































