جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

سر درد سے نجات حاصل کرنے کےلئے آسان طریقے

datetime 29  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سر کا درد ایک عام سی بیماری ہے لیکن کبھی کبھی یہ بیماری شدت اختیارکرکے مائیگرین کی شکل اختیار کرلیتی ہے جو انتہائی خطرناک ہے اس لیے معمولی سر درد کا علاج بھی ضروری ہے جب کہ سردرد کو دورکرنے کےلیے ہمیشہ گولیاں کھانے کی بجائے ایسے طریقے اختیار کیے جائیں جو درد سے نجات بھی دیں اورسائیڈ ایفکٹس سے بھی بچائیں۔
مہنگی دوائیں مت خریدیں: عام طور پر لوگ سر درد کا آسان حل گولیاں کھانے میں سمجھتے ہیں لیکن یہ انتہائی نقصان دہ ہے اس عادت کو فوری چھوڑ دینا چاہیے۔ سردرد کی گولیوں میں کیفین اور کوڈین موجود ہوتے ہیں جو سائیڈ ایفکٹس کا باعث بن سکتے ہیں۔
سیدھا ہوکربیٹھ جائیں: جب انسان سی شکل میں کرسی پر بیٹھتا ہے تو اس سے گردن کے پٹھے کھچتے ہیں جو سردرد کا باعث بن جاتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ کام کے دوران کرسی پر اس طرح بیٹھیں کہ ا?پ کے پاو¿ں فرش پر فیلٹ ہوں، کمرکا نچلہ حصہ اور گھٹنے سیدھے ہوں اور سامنے کی طرف دیکھیں اس سے سر کا درد کم ہوجائے گا۔
سینڈوچ کھانے سے پرہیز کریں: سینڈوچز میں ٹائرامائن او نائٹریٹس موجود ہوتا ہے جو دماغ کی جانب دوران خون کو بڑھا دیتا ہے اور سر درد کا باعث بن جاتا ہے، ٹائرامائن ایسی غذاو¿ں میں بھی پایا جاتا ہے جنہیں محفوط کیا جاتا ہے، مثلاً اچار، بھونی ہوئی اشیا اور خمیر کی گئی اشیا جب کہ چیز، چاکلیٹ، پائن ایپل اور کیلوں میں بھی ٹائرامائن پایا جاتا ہے۔
خشک میوے اور بیج: ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک پھل اور دیگر بیجوں میں میگنیشیم موجود ہوتا ہے جو ہمارے پٹھوں کو آرام دیتا ہے جب کہ دماغ کی جانب خون کے دورانیے کے لیول کو کم کرتا اور شوگرمیں کمی لاتا ہے۔ جن لوگوں میں میگنیشم کی کمی ہوجاتی ہے وہ لوگ شدید سر درد کا شکار رہتے ہیں۔ تازہ سبزیوں، ٹماٹر دالوں، مٹر اور دیگر بیجوں میں بھی میگنیشم بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
ایئرفریشنر اور دیگر خوشبوو¿ں کا استعمال کم کردیں: کئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پرفیوم، آفٹر شیو، زیادہ خوشبووالے صابن اور ایئر فریشنرز میں ایسا کیمیکل موجود ہوتا ہے جو ہمارے نرو سیل کو سرگرم کردیتا ہے جو دماغ کوسگنلز بھیجتا ہے جب کہ کچھ لوگوں میں یہ سگنلز بہت مضبوط ہوتے ہیں جو سر درد کا باعث بن جاتے ہیں اس لیے ایئر فریشنر کی جگہ اپنی کمرے کی کھڑکی کھول کر تازہ ہوا سے کمرے کو مہکائیں۔
ہر 20 منٹ بعد 20 فٹ دور دیکھیں: جب آپ کمپیوٹر اسکرین پر کام کرتے کرتے تھکاوٹ محسوس کریں اور سر میں درد ہونے لگے تو ہر 20 منٹ بعد 20 فٹ دور کسی جگہ پر خود کو فوکس کریں سر میں درد کم ہونے لگے گا۔پانی کا زیادہ استعمال کریں: سردرد کے دوران بڑا پانی کا گلاس پیئیں اور دس منٹ تک انتظار کریں اور اس دوران اپنی گردن اور ماتھے کو پانچ منٹ تک مسلیں آپ کو جلد درد میں کمی محسوس ہوگی۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…