کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان میں 2؍ کروڑ افراد ہپا ٹائٹس کا شکار ہیں اور اس تعداد میں سالانہ ڈیڑھ سے 2؍ لاکھ کا اضافہ ہورہا ہے جو تشویش کا باعث ہے۔ سندھ میں ہپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 25؍ لاکھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاک ہیلتھ کیئر سینٹر کے ڈاکٹر میاں عزیز الرحمٰن اور بھارت کے جے پی اسپتال کے ڈاکٹر واسو دیوان نے جمعہ کو کراچی پریس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر عزیز الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان میں ہپاٹائٹس کے حوالے سے یہ آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے،سندھ میں 25لاکھ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں ،جیکب آباد، شکار پور، لاڑکانہ اور شہد اد پور و دیگر دیہی علاقے زیادہ متاثر ہیں ، اگر ہپا ٹائٹس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اور علاج سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم نہیں کی گئی آئندہ پانچ برسوں میں سندھ میں ہپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد دگنی ہوکر 50لاکھ تک ہونے کا خدشہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دانتوں کے علاج کے دوران استعمال ہونے والے ناقص اور مضر آلات اس بیماری کے پھیلائو کا سبب ہیں ،جن کی روک تھام ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پاک ہیلتھ کیر سینٹر کئی برسوں سے اس ہپاٹائٹس کے مریضوں کی تشخیص اور آگاہی کیلئے کام کر رہا ہے ، کراچی میں اس مرض سے متعلق آگاہی کیلئے نجی ہوٹل میں 11دسمبر (جمعہ) سے13دسمبر تک مفت طبی کیمپ لگایا گیا ہے،طبی کیمپ میں بھارت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ جگر کی پیوند کاری کیلئے لاہور میں بہت جلد اسپتال قائم کرنے جارہے ہیں ، یہ اسپتال جگر کے مریضوں کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں ہوگا۔
پاکستان میں 2؍ کروڑ افراد ہپاٹائٹس کا شکار، سالانہ 2؍ لاکھ کا اضافہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی
-
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
گلشن حدید میں ایک گھر سے 5 لاشیں ملنے کا کیس، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
سلمان خان کے بیڈروم میں نادیدہ وجود، پراسرار واقعات کا انکشاف



















































