اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اکثر نوجوان نسیان اور حافظے کی کمزور ی کا رونا روتے ہیں ،سائنسدانوں کا کہناہے کہ حافظے کی کمزوری 30سال کی عمر کے بعد شروع ہوتی ہے اور غذا کے صحیح انتخاب سے ہی اس بیماری سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ہرے پتوں والی سبزیوں ،گریوں ، میتھی ،ارد کی دال ،رائی(سرسوں) کے بیج ،سرسوں کا تیل،مچھلی ،باجرہ ،اخروٹ اور روغن السی (فلیکس سیڈ)میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس جیسا کہ وٹامن اے ، وٹامن ای اور وٹامن سی حافظ کو تیز کرنے میں مدد دیتاہے۔
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ
یہ مچھلی ، سرسوں کے تیل ، سرسوں کے بیج ،میتھی ،ارد کی دال ،لوبیا ، سویا بین ،اخروٹ ، باجرہ اور روغن السی میں پایا جاتاہے۔
وٹامن B1(تھائی مین)
یہ باسمتی چاول ،چکی کے آٹے ،جو ، مکئی ،انڈے اور گائے کے دودھ میں پایاجاتا ہے۔
وٹامن B12
انڈے ،بغیر چربی گوشت اورکم چکنائی والے دودھ میں پایا جاتاہے۔
فولک ایسڈ
ہرے پتوں والی سبزیوں ،گوبھی کے پھول اور دالوں میں پایا جاتاہے۔
زنک
اجناس ، دالوں ،سمندری خوراک ، گوشت اور مرغی کے گوشت میں پایاجاتاہے۔
میگنیشیم
اجناس ،ہرے پتوں والی سبزیوں ، مٹر،پھلیوں ،گریوں اور مچھلی میں پایاجاتاہے۔
لیسیتھین
انڈے کی زردی ،سویا بین ،پھول گوبھی ،مٹر ،اجناس اور نشاستہ میں پایاجاتاہے۔
صحت مند چکنائی
گریوں،بیج ،زیتون کے تیل،روغن کینولا (کینولا آئل)،روغن تل ، روغن سورج مکھی اور روغن مکئی میں پائی جاتی ہے
ان غذاﺅں کو معمول بنائیں ،بھول جانے کی بیماری سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارہ پائیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی
-
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
گلشن حدید میں ایک گھر سے 5 لاشیں ملنے کا کیس، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
سلمان خان کے بیڈروم میں نادیدہ وجود، پراسرار واقعات کا انکشاف



















































