جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

مو ٹاپا آٹھ سال کے بچوں کو بھی دل کا مریض بنا سکتا ہے

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ): چینی کا زیادہ استعمال، ویڈیو گیمز کھیلنا اور موبائل فون اور کمپیوٹر پر نظریں جمائے بیٹھے رہنا بچوں کو نہ صرف سست اورکاہل بنا رہا ہے بلکہ ان میں موٹاپے جیسی خطرناک بیماری کو جنم دے رہا ہے اور ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ موٹاپے کا شکار بچہ 8 سال ہی کا کیوں نہ ہو وہ بھی دل کی بیماری کا شکار ہو سکتا ہے۔
امریکی ریاست فلو ریڈا میں امریکی کارڈیالوجی کانفرنس میں تحقیق پیش کرتے ہوئے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جب 20 موٹاپے کا شکار اور 20 کم وزن والے بچوں پر تحقیق کی گئی تو اس سے یہ بات سامنے ا?ئی کہ موٹاپے کا شکار بچے 40 فیصد دل کی بیماریوں کے خدشے پر موجود ہیں کیوں کہ موٹاپے کی وجہ سے ان دل کے پٹھے موٹے ہوجاتے ہیں جو دل کے خون پمپ کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ موٹاپے کے باعث دل کے بائیں وینٹریکل کے مسلز کا حجم 27 فیصد بڑھ جاتا ہے جب کہ دل کے مسلز 12 فیصد موٹے ہوجاتے ہیں اور یہ دونوں ہی دل کی بیماری کے ہونے کی علامات ہیں۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
تحقیق میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ موٹاپے کا شکار بچوں میں سے کئی بچے ایستھیما، ہائی بلڈ پریشر اور ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ تحقیق کے دوران مطالعہ کیے جانے والے بچوں میں دل کی بیماریاں جسمانی طور پر نظر نہیں ا?ئیں تاہم جب ان کا ایم ا?ر ا?ئی اسکین کیا گیا تو ان کے دل واضح طور پر بیماریوں سے متاثر نظرا?ئے۔ محققین نے خبردار کیا ہے کہ نوجوانوں میں دل کی بیماری عمر کے بڑھنے کے ساتھ زیادہ خطرناک ہو کر وقت سے قبل ان کی موت کا باعث بن سکتی ہے۔
محقق لینیون جنگ کا کہنا ہے کہ اتنی چھوٹی عمر کے نوجوانوں میں اس بیماری کو دور کیا جا سکتا ہے تاہم اس کے لیے والدین کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا اور ان کی رہنمائی صحت مند کھانوں کی طرف کرنا پڑے گی تاکہ موٹاپے سے بچا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ بچے تو اتنے موٹے تھے کہ ایم ا?ر ا?ئی کی مشین چھوٹی پڑگئی اور ان کا ٹیسٹ نہیں ہو سکا اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ یہ خطرہ ان کی سوچ سے بھی زیادہ بڑا ہے۔

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…