پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

صحت مند ٹانگیں، صحت مند دماغ

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ایک دہائی تک چلنے والی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جن عمر رسیدہ خواتین کی ٹانگیں زیادہ مضبوط ہوتی ہیں ان کا دماغ جلدی بوڑھا نہیں ہوتا۔یہ تحقیق تین سو جڑواں افراد پر کی گئی۔ لندن کے کنگ کالج کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ٹانگوں کی مضبوطی اس بات کی نشاندہی کے لیے بہترین علامت ہے کہ کوئی اپنے دماغ کو اچھی حالت میں رکھنے کے لیے ضروری ورزش کر رہا ہے کہ نہیں۔بڑھاپے میں ورزش عمر بڑھاتی ہے آن لائن گیمز سے ضعیف العمر افراد کی یادداشت بہترسائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ورزش کرنے سے جسم میں کچھ ایسی کیمیائی مادے خارج ہوتے ہیں جو بڑی عمر کے افراد کے دماغ کو تقویت دیتے ہیں۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس خیال کو ثابت کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضروت ہے۔اس تحقیق میں جڑواں بہنوں کے 43 برس سے 73 برس کی عمروں کے ڈیڑھ سو سے زائد جوڑوں پر تحقیق کی گئی۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
اس تحقیق کے آغاز میں ٹانگوں کی مضبوطی کو جدید ورزشی مشینوں سے جانچا گیا۔ اس دوران رفتار اور طاقت کا اندازہ لگایا گیا جبکہ مطالعے کے شروع اور آخر میں دماغ کی مضبوطی کا اندازہ لگایا گیا۔ دماغی جانچ کے لیے کمپیوٹرائزڈ ٹاسک دیے گئے جن سے یادداشت اور ذہنی صلاحیت کا پتہ چلایا گیا۔عام طور پر مضبوط ٹانگوں والی جڑواں بہنوں کی ذہنی صلاحیت اور یادداشت دس سال کے عرصے میں بہتر رہی۔ زندگی میں پیش آنے والی باقی تبدیلیاں اور صحت کے مسائل کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جائے تب بھی یہ تحقیق اپنی جگہ قائم رہتی ہے۔اس تحقیق میں شامل کلیئر سٹیو کا کہنا ہے کہ ’جب دماغی بڑھاپے کی بات آتی ہے تو ٹانگوں کی مضبوطی ایک اہم عنصر ہے جس نے ہمارے مطالعے پر کافی اثر ڈالا۔اس کے علاوہ ’دیگر عناصر جیسے کہ دل کی صحت بھی اہم ہے۔‘انھوں نے کہا: ’ہمارا خیال ہے کہ ٹانگوں کی مضبوطی ایک ایسی جسمانی ورزش کی علامت ہے جو ہماری دماغی صحت کے لیے اچھی ہے۔‘ایلزہائمرز سوسائٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈوگ براو¿ن کا کہنا ہے کہ ان نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جسمانی ورزش نہ صرف جسم بلکہ ذہنی صحت کے لیے بھی اچھی ہے۔تاہم انھوں نے وضاحت کی: ’ہم اب بھی پوری طرح سے نہیں جانتے کہ یہ تعلق کس طرح کارآمد ہے اور ہم اس سے کس طرح زیادہ سے زیادہ فائد اٹھا سکتے ہیں۔‘

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…