اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) روزانہ تین سے پانچ کپ چائے پینے سے بہت سی بیماریوں کے خدشات سے بچا جا سکتا ہے۔برطانیہ میں ہونے والی تازہ تحقیق کے مطابق روزانہ پانچ کپ چائے پینے سے بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سائنسی ادب میں بھی یہ بات واضح ہے کہ چائے پینا صحت کے لیے مفید ہے۔ برطانوی ہیلتھ کونسل کے ماہرین بلیک ٹی یا گرین پینے کا مشورہ دیتے ہیں جبکہ ہربل ٹی کے بارے میں کوئی رائے پیش نہیں کی گئی ہے۔ گزشتہ سال ہیپاٹائٹس کا شکار ہو نے والی سولہ سالہ لڑکی روزانہ تین کپ گرین ٹی پیتی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس کی بیماری کی بڑی وجہ گرین ٹی کا استعمال ہے۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ اس نے گرین ٹی آن لائن آڈر سے منگوائی تھی جس میں ہیپا ٹائٹس سے منسلک اجزاءشامل تھے۔ گرین ٹی کے استعمال سے ہیپاٹائٹس ہونے کی وجہ سے گرین ٹی کو مزید تحقیق میں رکھا گیا ہے۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



















































