منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

موٹاپا: الکوحل اور تمباکو نوشی اموات کی بڑی وجوہات ہیں،عالمی ادار صحت

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) عالمی ادار صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہ موٹاپا الکوحل اور تمباکو نوشی اب بھی یورپ میں قبل از وقت اموات کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق موٹاپا، الکوحل اور تمباکو نوشی اب بھی یورپ میں قبل از وقت اموات کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں، یورپ میں اگرچہ صحت عامہ کی سہولیات میں بہت زیادہ بہتری پیدا ہوئی اور وہاں لوگوں کی اوسط عمر میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن کچھ وجوہات ایسی ہیں جو اب بھی کچھ انسانوں میں اوسط عمر کے افراد کے مقابلے میں جلد مر جانے کا باعث بن رہی ہیں ان میں موٹاپا ایک بہت بڑی وجہ ہے جو دراصل مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتاہے جب کہ اسی طرح الکوحل اور تمباکو نوشی جیسی عادات بھی لوگوں کے اوسط عمر کو کم کرنے وجہ بنتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے یورپی ریجن نے 2012 میں روس، اسراائیل اور وسط ایشیا کے متعدد ممالک کو شامل کرکے اہداف تیار کیے تھے جن کے تحت 2020 تک قبل از وقت اموات کی تعداد میں کمی کرنا مقصود ہے البتہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ایسی اموات کی شرح میں کمی کے لیے اہم خطرات کو بھی کم کرنا ہوگا۔ایک رپوٹ میں اس ادارے نے کہا ہے کہ اب تک کی پیش رفت کے مطابق 2012 سے کر اب تک بہتری ہوئی ہے لیکن تمباکو نوشی الکوحل اور موٹاپا ابھی بھی چینلج بنے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دل سے متعلق بیماریوں کینسر، ذیابیطس اورسانس کی دائمی بیماریوں کی وجہ سے ہونے والی قبل از وقت اموات کو کم کرنے کے حوالے سے مطلوبہ اہداف کے حصول میں کامیابی ہورہی ہے تاہم اوسط عمر تک پہنچنے سے قبل ہی اموات کی بڑی وجوہات یعنی موٹاپا، الکوحل اور تمباکو نوشی اب بھی خطرناک حد تک پریشان کن ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یورپ میں تمباکو اور الکوحل کا استعمال دیگر خطوں کے مقابلے میں زیادہ ہے جب کہ موٹاپے کے شکار افراد کی تعداد کے لحاظ سے یہ امریکا سے کچھ پیچھے ہے اس خطے میں آباد لوگ سالانہ اوسطاً 11 لیٹر خالص الکوحل اور 30 فیصد تمباکو نوشی کا استعمال کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…