جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پرمسرت زندگی گزارنے کے10 بہترین نسخے

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خوشی زندگی کے لیے انجن کاکام دیتی ہے۔خوش باش رہنے والے لوگ طویل زندگی پاتے ہیں۔ پ±رامیدی اور مثبت جذبات ہمیں دل کے امراض سے بھی بچاتے ہیں اور بیماریوں کے خلاف ہماری قوت مدافعت کوبھی بڑھاتے ہیں۔خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کرنے سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
لوگوں سے روابطہ بڑھایئے
تعلقات خوشی کے حصول میں سب سے اہم کرداراد کرتے ہیں۔گہرے اور مضبوط سماجی تعلقات کے حامل لوگ زیادہ آسودہ صحت مند اور طویل زندگی پاتے ہیں لہٰذا اپنے تعلقات کومضبوط بنانا اور نئے رابطے استوارکرنا پ±رمسرت زندگی گزارنے کے لیے بہت اہم ہے۔
دوسروں کے کام آئیے۔
دوسروں کے کام آنے سے نہ صرف ان لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے بلکہ اس سے ہماری صحت پربھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔
اپنی صحت کاخیال رکھیے۔
جسمانی سرگرمی سے ہمیں خوشی بھی حاصل ہوتی ہے اور یہ ہماری صحت کے لیے بھی بہترین ہے۔ یہ فوری طور پر ہمارے موڈ کوبھی کرتی ہے اور ڈپریشن کوبھی دور کرتی ہے۔اس کے لیے پیدل چلنا اور ہلکی پھلکی ورزشیں اہم کردارادا کرتی ہیں۔
آگے بڑھنے کے لیے اہداف مقررکیجیے۔
مستقبل کے لیے اچھا احساس ہماری خوش کے لیے بھی اہم ہوتاہے۔ہمیں پرعزم رہنے کے لیے اہداف کی ضرورت ہوتی ہے اوریہ اس قدرتک چیلنجنگ ہونے چاہییں کہ ہمیں جوش بھی دلاسکیں مگر ا±سی حد تک قابل حصول بھی ہوں۔
اپنے اردگردکی دنیا پر نظررکھیے۔
چیزوں کے بارے میں زیادہ جننا اور ان کااحساس رکھنا ہماری زندگی کے تمام معاملات پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ یہ رویہ ہمیں ماضی میں الجھے رہنے یا مستقبل کے بارے میں پریشان ہونے سے نجات دلاتا ہے۔
مثبت سوچ اختیار کیجیے۔
مثبت جذبات مثلاََ خوشی،شکرگزاری،قتاعت،جوش اور فخر وقتی طور پر ہی اچھے نہیں لگتے بلکہ ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ان جذبات کا مسلسل احساس آپ کے اندر حیرت انگیز تعمیری اثرات پیدا کرتا ہے۔لہٰذا حقیقت پسندی کے ساتھ ساتھ معاملات کومثبت نظر سے دیکھنا بھی آپ کومسروررکھتا ہے۔
نت نئی چیزیں سیکھنے کی کوشش کریں۔
سیکھنے کاعمل ہماری بہودہ اور فلاح پر کئی طرح سے مثبت اثرات مرتب کرتاہے۔اس طرح ہم نئے خیالات سے متعارف ہوتے ہیں اور مصروف عمل اور پ±رتجس رہتے ہیں۔اس سے ہمیں تکمیل کا احساس بھی ملت اہے اور ہمارے اندر خوداعتمادی بھی پیداہوتی ہے۔نئی چیزوں کے لیے ہم دوستوں کی مددبھی لے سکتے ہیں مختلف کلب بھی جوائن کرسکتے ہیں، گانا بجانا سیکھ سکتے ہیں یاپھر کوئی نیا کھیل کھیلنا شروع کر سکتے ہیں۔
ثابت قدمی سے مشکلات کاحل ڈھونڈیں۔
ہمیں زندگی میں جہاں خوشیاں اور کامیابیاں ملتی ہیں وہیں ہم مشکلات،نقصانات،ناکامیوں اور صدمات سے بھی گزرتے رہتے ہیں۔اصل انسان وہی ہوتا ہے جوخوشیوں کی طرح غم میں بھی ثابت قدم رہے کیونکہ نقصانات یامشکلات کوروکنا ہمارے بس میں نہیں ہوتا،مگراس سے نمردآزماہونا ہمارے اپنے بس میں ہوتا ہے۔
اپنی شخصیت کے ساتھ مطمئن رہیے۔
اللہ تبارک وتعالی کی ذات کے علاوہ کائنات کی کوئی شے مکمل نہیں ،دنیا کوکوئی انسان عجیب سے پاک نہیں اس لئے ضروری یہ ہے کہ ہم اپنی شخصیت سے مطمئن رہیں کیونکہ اگر ہم اپنے پاس موجود چیزوں کوچھوڑ کرا±ن چیزوں کاماتم کرتے رہیں۔
زندگی کوبامقصد بنائیں۔
وہ لوگ جوزندگی کاکوئی مقصدرکھتے ہیں،ان کی زندگی زیادہ آسودہ ہوتی ہے۔وہ ذہنی دباو¿ پریشانی اور ڈپریشن کابھی کم شکار رہتے ہیں۔لیکن ہم زندگی کامقصد کیسے حاصل کریں؟مختلف لوگوں کے لیے اس کاجواب تومختلف ہوسکتا ہے مگر پ±رمسرت زندگی کے لیے اس کے اثرات مثبت ہوتے ہیں



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…