جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

وائی فائی بچوں کے دماغ کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے،تحقیقی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشاف

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وائی فائی سے ہم بہت فائدہ اٹھاتے ہیں اور اب اسے اپنی زندگی کا لازمی حصہ سمجھنے لگے ہیں لیکن ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وائی فائی کے سگنلز بچوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ نومولود کے لئے یہ سگنلز زہر قاتل ثابت ہوتے ہیں ۔
Journal of Microscopy and Ultrastructureمیں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق والدین کا چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو ایسے سگنلز سے بچائیں ،ایسے سگنلز بچوں کے لئے بالعموم اور ماں کے پیٹ میں موجود بچوں کے لئے بالخصوص خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔تحقیق کاروں نے تمام حاملہ ماﺅں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ موبائل فونز کو بھی نہ لے کر چلیں کیونکہ ان میں سے نکلنے والی شعاعیں پیٹ میں موجود بچے کے لئے مضر ہیں۔تحقیق کاروں کے مطابق بڑوں کی نسبت بچوں کے دماغ وائی فائی اور موبائل کی شعاعوں کو زیادہ جذب کرتے ہیں ۔
بچوں کے امراض کی ماہر ڈاکٹر مایا کلین کا کہنا ہے کہ حاملہ ماﺅں کو یہ بات معلوم ہونی بہت ضروری ہے کہ یہ شعاعیں پیٹ میں موجود ان بچوں پر اثر انداز ہو سکتی ہیں جن کا ابھی دماغ بننے کے مراحل میں ہے۔اس کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں بچوں میں دماغی امراض میں اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک تشویشناک بات ہے۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان شعاعوں سے محفوظ رہنے کے لئے ہمیں چاہیے کہ ہم ان اشیاءکو فاصلے پر رکھ کر استعمال کریں۔ مثال کے طور پر لیپ ٹاپ اور انسان کا آپسی فاصلہ کم از کم 19سینٹی میٹر ہونا چاہیے۔
قارئین کی دلچسپی کے لئے یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اگر آپ وائی فائی سگنلز کے درمیان ایک سال تک موجود رہیں تو آپ کا جسم شعاعوں سے اتنا متاثر ہوگا جتنا اگر آپ 20منٹ کی موبائل کال کریں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…