پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈبل روٹی کھانے کے نقصانات

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )صبح کے وقت نا شتے کی میز پر اگر ڈبل روٹی نہ ہو تو ناشتہ مکمل نہیں ہوتا۔لیکن ہم کبھی یہ خیال نہیں کرتے کہ بظاہر نرم و نازک سفید رنگ اور بھورے کناروں والی اس روٹی کے اجزائے ترکیبی کیا ہیں۔ کیا یہ صحت کیلئے بھی اتنی ہی اچھی ہے جتنی دیکھنے میں لگتی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو سفید روٹی میں استعمال کیے جانے والے اجزائے ترکیبی کے بارے میں بتا دیا جائے تو لاز ماً آ پ اسے پہلی فرصت میں ترک کر دیں گے۔آٹے اور روٹی کی غذائیت پر ”رچ فوڈ پوئر فوڈ“نامی کتاب تحریر کرنے والے جیسن اور میراکیلٹن کا کہنا ہے کہ وائٹ بریڈ(سفید ڈبل روٹی )میں اذوڈیکاربونمڈنامی کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے جو کہ دمہ کی بیماری کو جنم دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔لکھار یوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ کیمیکل ڈبل روٹی کی تیاری کے دوران اس کا رنگ سفید اور صاف کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اذوڈیکاربونمڈنامی کیمیکل پاﺅڈر کی شکل میں ، سرخ، نارنجی اور پیلے رنگ میں دستیا ب ہوتا ہے، اسے (ای927) نمبر کے طور پر جانا جاتا ہے۔علاوہ ازیں انکا یہ بھی کہناہے کہ سلفر ڈائی آکسائیڈ کو اذوڈیکاربونمڈکے نعمل بدل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔وہ ممالک جہاں (ای927) کا استعمال ممنوع قرارا دیا جا چکا ہے وہاں اس کی جگہ سلفر ڈائی آکسائیڈ ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اذوڈیکاربونمڈاور سلفر ڈائی آکسائیڈ دونوں کا کھانے میں استعمال انسانی صحت کیلئے نا صرف مضر ہے بلکہ اس کے مستقل استعمال سے دمے کی بیماری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…