پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

اینٹی بایوٹکس: ذیابیطس کا باعث ہیں، نئی طبی تحقیق

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) اگر آپ بہت زیادہ اینٹی بایوٹکس ادویات استعمال کرتے ہیں تو اس بات کے بہت زیادہ امکانات ہیں کہ ذیابیطس جیسا خاموش قاتل آپ کو اپنا شکار بناسکتا ہے۔یہ چونکا دینے والا دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔جرنل آف کلینیکل اینڈرکرینولوجی اینڈ میٹابولز میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ ذیابیطس اور ڈاکٹروں کی تجویز کردہ ادویات کے درمیان واضح تعلق موجود ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 15 سال کے دوران 5 بار اینٹی بایوٹکس ادویات کا استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کا امکان 53 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بیکٹریا یا وائرس کے لیے زیادہ موثر اینٹی بایوٹکس ادویات کا استعمال ذیابیطس کا خطرہ بڑھاتا ہے۔محقق ڈاکٹر کرسٹین میککلسن کے مطابق تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ گزشتہ 15 سال کے دوران زیادہ مقدار میں اینٹی بایوٹکس ادویات کا استعمال کرنے والے افراد میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کا مرض زیادہ پایا گیا۔ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے محقق کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کیونکہ ابھی پوری طرح تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ یہ ادویات ذیابیطس کو بڑھانے کا باعث بنتی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ 60 برسوں کے دوران اینٹی بایوٹکس ادویات کو مختلف انفیکشنز کے علاج کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔محققین کے مطابق اگرچہ ہم پورے یقین سے تو نہیں کہہ سکتے مگر تحقیق کے نتائج میں یہ امکانات سامنے آئے ہیں کہ اینٹی بایوٹکس سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھتا ہے جوکہ اس وقت عالمی سطح پر عظیم ترین چیلنج ہے۔ان کاکہنا تھا کہ اس حوالے شوگر میٹابولزم پر ان ادویات کے طویل المعیاد اثرات کا جائزہ لے کر ہی یقینی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…