منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی کمزور ہوتی ہے، انکشاف

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) سائنسدانوں کی ایک تحقیق کے دوران مردوخواتین کی ریڑھ کی ہڈیوں کے حوالہ سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جس سے قدرت کی تخلیق کا اندازہ ہوتاہے، تحقیق کے مطابق لڑکے اور لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی میں پیدائش کے وقت ہی واضح فرق موجود ہوتا ہے اور لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی کمزور ہوتی ہے تاہم عمودی تراشہ کی کم جسامت ہی دراصل عورتوں کو حمل کے دوران بھاری بوجھ برداشت کرنے کے قابل بناتی ہے۔لاس اینجلس کے ایک بچوں کے اسپتال سے وابستہ طبی ماہرین کے مطالعے سے پتا چلتا ہے کہ لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں کمزور ریڑھ کی ہڈی کے ساتھ پیدا ہوتی ہیں۔بچوں کے امراض کے ڈاکٹر اور تحقیق کے مصنف وی سینٹے گلسانز نے کہا کہ انسان واحد مخلوق ہے، جس میں یہ فرق دیکھا گیا ہے، اور یہ جنسوں کے درمیان پیدائش کے وقت پائے جانے والے اہم اختلافات میں سے ایک ہے۔دی سابان ریسرچ انسٹی ٹیوٹ’ کے تحقیق دانوں کے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ ریڑھ کی عمودی تراشے کی جسامت جس سے ریڑھ کی ہڈی کی طاقت معلوم کی جاسکتی ہے، نوزائیدہ لڑکیوں میں نوزائیدہ لڑکوں کے مقابلے میں اوسطا 11 فیصد کم تھی، اور یہ فرق پیدائش کے وقت کے بچوں کے کوائف جیسے وزن اورجسم کی لمبائی سے آزاد تھا۔یہ نتائج ‘جرنل آف پیڈیاٹرک’ نامی جریدے میں شائع ہوئے ہیں،جس میں محققین کو ریڑھ کی ہڈی کے عمودی ڈھانچے اور عورتوں میں ہڈیوں کی صحت کے درمیان تعلق کا بھی پتا چلا ہے۔ماہرین کے خیال میں ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کا یہ اختلاف اصل میں عورتوں کو ریڑھ کی ہڈی کے ابنارمل خم ‘اسکولی اوسس’ اور ہڈیوں کی تحلیل کی بیماری’ اوسٹیو پروسس’ کے لیے کمزور بناتاہے۔مطالعہ 70 صحت مند نوزائیدہ بچوں پر مشتمل تھا جس میں ماہرین نے ایم آر آئی اسکیننگ کی مدد سے35 نوزائیدہ لڑکے اور 35 نوزائیدہ لڑکیاں کا معائنہ کیا اور ان کے پیدائشی وزن، جسم کی لمبائی اور کمر کی پیمائش کی، جس میں دونوں جنسوں کے درمیان نمایاں فرق نہیں تھا۔پروفیسر گلسانز نے کہا کہ اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ عورتیں کی ہڈیاں، مردوں کی نسبت چھوٹی ہوتی ہیں، لیکن ہم یہ نہیں جانتے تھے کہ ہڈیوں کی جسامت کا یہ فرق کب شروع ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالعے نے نئے ثبوت فراہم کئے ہیں،جو بتاتا ہے کہ یہ فرق ماں کے پیٹ میں بچہ کی افزائش کے عمل کے دوران شروع ہوتا ہے۔محققین کو لگتا ہے کہ یہ فرق ارتقائی ہے، یعنی عمودی تراشہ کی کم جسامت ہی دراصل عورتوں کو حمل کے دوران بھاری بوجھ برداشت کرنے کے قابل بناتی ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اپنی پوری زندگی کے دوران عورتوں میں مردوں کے مقابلے میں ہڈیوں کا بڑھنا کم ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں ان میں ہڈیوں کے فریکچر کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں چار گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…