منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

اپنی شکل ناپسند ہونا،ایک بیماری ،نئی تحقیق

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)آپ اپنے ذہن میں بٹھا لیتے ہیں کہ آپ اچھے نہیں دکھائی دیتے یا آپ کی شکل و صورت میں کوئی مسئلہ ہے ۔اکثر لوگ اسے یہ کہہ کر رد کر دیتے ہیں کہ یہ بیماری صرف ترقی یافتہ ممالک میں ہوتی ہے جہاں ہر کوئی مشہور شخصیات جیسا دکھائی دینا چاہتا ہے اور اس کوشش میں گھنٹوں آئینے کے سامنے کھڑا رہتا ہے۔
لیکن برطانوی کالم نگار سوزانہ جولی کہتی ہیں کہ اپنی شکل و صورت کے بارے میں سوچ کر پریشان ہونا یا ’باڈی ڈسمورفِک ڈس آرڈر‘ واقعی ایک بیماری ہے جس سے دنیا بھر کی 50 فیصد آبادی متاثر ہے اور اس میں سے اکثر اپنا علاج خود ہی شروع کر دیتے ہیں اور کئی تو بار بار پلاسٹک سرجری کرواتے رہتے ہیں۔گلیمر کی دنیا کی مشہور سابق ماڈل الیسیا ڈ±وال کے بارے میں مشہور ہے کہ انھوں نے دس لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کی اور تین سو سے زیادہ مرتبہ چھوٹی موٹی سرجری کرائی۔لیکن دو سال قبل ان کا کہنا تھا کہ انھیں پلاسٹک سرجری کی لت اس وجہ سے پڑی کہ انھیں ’باڈی ڈسمورفِک ڈس آرڈر‘ یا ’بی ڈی ڈی‘ کا مرض لاحق تھا مگر اس کی تشخیص نہیں ہو سکی تھی۔بی ڈی ڈی کی سب سے بڑی علامت یہ ہے کہ آپ اپنے ذہن میں بٹھا لیتے ہیں کہ آپ اچھے نہیں دکھائی دیتے یا آپ کی شکل و صورت میں کوئی مسئلہ ہے۔ ان علامات کا آغاز عموماً بلوغت کے وقت ہوتا ہے۔
47 سالہ مِنّی رائٹ تقریباً ساری عمر اس مرض کا شکار رہی ہیں۔’ہر کوئی کہتا تھا کہ میری ناک بہت بڑی ہے‘’یہ علامات اس وقت ظاہر ہونا شروع ہوئیں جب میں 11 سال کی تھی اور مجھے سکول میں دوسرے بچوں نے تنگ کرنا شروع کر دیا تھا۔ ہر کوئی کہتا تھا کہ میری ناک بہت بڑی ہے۔‘مِنّی کہتی ہیں کہ انھوں نے ’شیڈنگ‘ والا میک اپ لگانا شروع کر دیا اور اپنے سر کو ایسے زاویے پر رکھنا شروع کر دیا کہ کسی کو تصویروں میں ان کی ناک دکھائی ہی نہ دے۔بی ڈی ڈی میں مبتلا لوگ اکثر اس خوف سے کسی سے مدد نہیں لیتے کہ سننے والا ان کی بات کو یہ کہہ کر رد کر دےگا کہ انھیں ہر وقت اچھا لگنے کی فکر کھائے جا رہی ہے۔ڈاکٹر ڈیوڈ ویل کا شمار ان مشہور ماہرین میں ہوتا ہے جنھیں بی ڈی ڈی پر عبور حاصل ہے۔ 20 برس پہلے ان کی ایک مریضہ نے خود کشی کر لی تھی، جس کے بعد انھوں نے اس مرض پر بہت تحقیق کی۔ڈاکٹر ڈیوڈ ویل کہتے ہیں کہ ’ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم بی ڈی ڈی کے شکار لوگوں میں مرض کو ابتدائی مراحل میں پکڑ لیں کیونکہ ان علامات کا علاج اس وقت قدرے آسان ہوتا ہے جب تک یہ مریض کے ذہن میں راسخ نہیں ہوجاتا کہ وہ بدصورت ہے۔آپ گھنٹوں آئینے کے سامنے کھڑے رہتے ہیں اور کبھی کبھی اپنی جلد کو زیادہ نرم اور ہموار بنانے کے لیے اپنی جلد کو کھرچتے ہیں
آپ اپنے چہرے یا جسم پر ان چیزوں کو چھ±پانے کی کوشش میں رہتے ہیں جو آپ کے خیال میں خوبصورت نہیں ہوتیں۔آپ بار بار بال کٹواتے رہتے ہیں یا دیر تک کنگھی کرتے رہتے ہیں’یاد رکھنے کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ بی ڈی ڈی قابل علاج ہے۔‘47 سالہ مِنّی رائٹ تقریباً ساری عمر اس مرض کا شکار رہی ہیںاکثر بی ڈی ڈی کے لیے ذہنی دباو¿ یا ڈیپریشن کی ادویات اور رویہ تبدیل کرنے والا علاج (بی ہیویئر تھیراپی) اکٹھے تجویز کیا جاتا ہے۔ عموماً یہ علاج کافی عرصے تک کرانا پڑتا ہے۔علاج کے دنوں میں بی ڈی ڈی میں مبتلا لوگ اپنی شکل و صورت کی نام نہاد خرابیوں کا ’علاج‘ پلاسٹک سرجری سے بھی کر تے رہتے ہیں۔مِنّی کہتی ہیں کہ ’میں بھی اپنی ناک کا کچھ کرنا چاہتی تھی لیکن اس وقت میں کم عمر تھی۔ چنانچہ جب میری 18ویں سالگرہ آئی تو میں نے سرکاری ہسپتال کی بجائے ذاتی طور پر پلاسٹک سرجری کرا لی۔’شروع شروع میں تو میں خوش تھی لیکن بعد میں یہ خوشی نہ رہی۔‘’مجھے ایسا لگا جیسے میں اپنے کمرے کا فرنیچر اِدھر سے ادھر کر رہی ہوں اور اصل مسئلہ اپنی جگہ قائم ہے۔ بس اتنا ضرور ہوا کہ میں مختلف لگنے لگی۔‘
بعد کے برسوں میں مِنّی کی اداسی اپنا ناک سے ہٹ کر بالوں پر مرکوز ہو گئی اور اپنے بالوں سے مایوسی اس قدر زیادہ ہو گئی کہ وہ خود کشی کرنے کا سوچنے لگیں۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی ڈی ڈی کے شکار افراد میں خود کشی کا تناسب عام لوگوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔ڈاکٹر ویل بھی یہی کہتے ہیں کہ ایسے افراد میں خودکشی کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے اپنے مریضوں میں کم از کم ایک تہائی ایسے تھے جنھوں نے ایک مرتبہ پلاسٹک سرجری ضرور کرائی تھی۔تاہم ڈاکٹر ویل کا کہنا تھا کہ بی ڈی ڈی کے دس فیصد سے بھی کم مریض اپنی پلاسٹک سرجری سے مطمئن ہوتے ہیں اور ایک سرجری کے بعد وہ جسم کے کسی دوسرے حصے کی سرجری کے بارے میں سوچنا شروع کر دیتے ہیں اور بعض اوقات کئی مرتبہ پلاسٹک سرجری کرواتے ہیں۔پلاسٹک سرجری کے معروف سرجن سائم وِٹنی کے بقول ’بی ڈی ڈی ایک انتہائی پیچیدہ معاملہ ہے اور پلا سٹک سرجن اس کیفیت کو کبھی بھی پوری طرح نہیں سمجھ سکتے۔‘
کتنا قصور ’سیلفی‘ کا؟’میڈیا کے دباو¿ سے انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن اس کا کردار خاصا کم ہے‘میڈیا کو ہمیشہ سے اس الزام کا سامنا رہا ہے کہ لوگ اس سے متاثر ہو کر اپنی شکل و صورت کے بارے میں پریشان ہو جاتے ہیں۔ حالیہ عرصے میں بہترین ’سیلفی‘ لینے کی دوڑ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔اس تازہ ترین جائزے کے مطابق 16 سے 25 سال کی عمر کے افراد ایک اچھی سیلفی لینے کے لیے اوسطاً 16 منٹ صرف کرتے ہیں جس دوران وہ اوسطاً سات مرتبہ تصویر اتارتے ہیں۔تو کیا بہترین دکھائی دینے کا یہ دباو¿ لوگوں کی ذہنی حالت پر اثر انداز ہو رہا ہے؟ڈاکٹر ویلز کہتے ہیں کہ ایسا نہیں کیونکہ ’یہ لکیر کھینچنا مشکل ہے کہاں سے آپ کی جسمانی ساخت سے مطمئن نہ ہونے کا اختتام ہوتا ہے اور کہاں سے بی ڈی ڈی کا مرض شروع ہوتا ہے۔‘تاہم ڈاکٹر ویل کا کہنا ہے کہ بی ڈی ڈی میں اہم کردار بچے اور ماں کے درمیان خراب رشتے اور اس بات سے ہوتا ہے کہ بچپن میں آپ کو آپ کی شکل و صورت کے سلشلے میں مذاق کا نشانہ بنایا گیا تھا یا نہیں۔’میڈیا کے دباوسے انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن اس کا کردار خاصا کم ہے۔‘بی ڈی ڈی کے ماہر ڈاکٹر کلارک کا خیال ہے کہ سکولوں میں اس حوالے سے زیادہ تعلیم کی ضرورت ہے۔’بچوں میں بتایا جانا چاہیے کہ میڈیاں میں مختلف لوگوں کی جو تصاویر دیکھتے ہیں اس میں میک اپ وغیرہ کا کتنا دخل ہوتا ہے۔‘اگر آپ معاشرتی حوالے سے مضبوط شخصیت نہیں ہیں تو آپ بہت آسانی سے میڈیا کے دباو¿ میں آ سکتے ہیں۔‘



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…