اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

سونے کی فی تولہ قیمت مزید گر گئی 

datetime 9  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 700روپے کی کمی سے ایک لاکھ14ہزار600روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت23ڈالرکی کمی سے1893 ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹوں میں سونے کی

ایک تولہ سونے کی قیمت700روپے کی کمی سے گھٹ کر1لاکھ 14ہزار600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت600روپے کی کمی سے 98251روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت50روپے کی کمی سے 1350روپے ہوگئی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز  بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای100نڈیکس مزید 309.80پوائنٹس کے اضافے سے45654.34پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ53.36فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی61 ارب79کروڑ69لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 8.57فیصدزائد رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور ابتداء سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے باعث تیزی رہی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس45915پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب45700،45800اور 45900پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کارجحان آخر تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 309.80پوائنٹس

کے اضافے سے45654.34پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس115.53پوائنٹس کے اضافے سے19123.77پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس237.10پوائنٹس کے اضافے سے31889.53پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر416کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 222کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 171میں کمی اور23میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری

مالیت82کھرب49ارب52کروڑ36لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب11ارب32کروڑ5لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت107.09روپے کے اضافے سے6807.09روپے اوربہانیرو ٹیکس61.98روپے کے اضافے سے893.99روپے ہوگئی جب کہ گیٹرن انڈسٹریز44روپے کی کمی سے546روپے اورمری پٹرولیم18.57روپے کی کمی سے1389.77روپے ہوگئی ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…