دہی کھانے سے اب ہائی بلڈ پریشرمیں 20 فیصد تک کمی ممکن

7  مارچ‬‮  2016

بوسٹن(نیوز ڈیسک)ڈاکٹروں نے ایک طویل مطالعےکے بعد کہا ہے کہ دہی ہائی بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر بڑھنے سے بھی روکتا ہے۔ اپنی نوعیت کے ایک بڑے مطالعے میں لاکھوں افراد پر اس کا جائزہ لیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ دہی کا باقاعدہ استعمال بلند فشارِ خون کو 20 فیصد تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مردوں کے مقابلے میں خواتین پر اس کے زیادہ فوائد مرتب ہوتے ہیں البتہ تحقیق کے دوران جو خواتین و حضرات پھل ، سبزیاں اور پھلیاں کھاتے رہے، دہی کا استعمال ان کے بلڈ پریشر میں 31 فیصد کمی کی وجہ بنا۔ یہ تحقیق بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن نے کی ہے اور اس کے سائنسداں جسٹن بیونڈا کے مطابق اگرچہ دہی جادوئی شے نہیں لیکن دہی کو خوراک میں شامل کرنے سے بلڈ پریشربڑھنے کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔ اس مطالعے میں 2 لاکھ 40 ہزار افراد شامل کئے گئے تھے جن میں اکثریت 25 سے 55 سال کی خواتین شامل تھی جبکہ مردوں کی عمریں 40 سے 75 برس تھی۔
خیال رہے کہ دہی میں موجود ایک بیکٹیریا جسم پر مفید اثرات مرتب کرکے نہ صرف بلڈ پریشر قابو کرتا ہے بلکہ کولیسٹرول اور شکر کو بھی معمول پر رکھتا ہے اس کے علاوہ دیگر مطالعوں سے ثابت ہوا ہے کہ دہی امراضِ قلب اور ہڈیوں کی بریدگی (ٓآسٹیوپروسس) سے بھی بچاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…