منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان اور بھارت کے تمام مسائل کا حل صرف پرامن مذکرات میں ہے، پاکستانی ہائی کمشنر

datetime 23  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال کے ذریعے پاکستان اور بھارت اپنے مسائل حل نہیں کرسکتے کیونکہ مسائل کا حل صرف پْرامن مذاکرات میں ہے۔بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں جب کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کا ہدف اقتصادی ترقی ہے جس کے لئے خطے میں امن بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال کے ذریعے ہم اپنے مسائل حل نہیں کرسکتے کیونکہ مسائل کا حل صرف پْرامن مذاکرات میں ہے اور امید ہے پاک بھارت مذاکرات کا سلسلہ جلد دوبارہ شروع ہوگا۔عبدالباسط کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت سے کہنا چاہتے ہیں کہ آگے بڑھنے کے لئے بات چیت کرنا ضروری ہے، وقت آگیا ہے کہ دونوں ملک آگے بڑھیں اور باہمی مذاکرات کے ذریعے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل حل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…