اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

پاکستان کے پاس جدید ترین دفاعی نظام موجود ہے، نواز شریف

datetime 1  دسمبر‬‮  2014 |

کراچی۔۔۔۔۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی بھی آزاد ریاست کی اولین ترجیح اپنی خودمختاری ہوتی ہے اور پاکستان کے پاس جدید ترین دفاعی نظام موجود ہے۔کراچی میں دفاعی ساز و سامان سے متعلق 8ویں بین الاقوامی نمائش ’’آئیڈیاز 2014 ‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی آزاد ریاست کی اولین ترجیح اپنی خودمختاری ہوتی ہے۔ ہر ریاست کو اپنی سلامتی اور بقا کے لئے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہر دم تیار رہنا ہوتا ہے۔ اپنے جغریافیائی محل و وقوع کی بدولت پاکستان کو اپنی خودمختاری کے لئے بیشتر ممالک سے زائد چیلنجز کا سامنا ہے۔ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد صورت حال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ قیام پاکستان سے ہی ہماری دفاعی صنعت مسلسل ترقی کررہی ہے، محدود وسائل کے باوجود ہمارے ماہرین نے اس میدان میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، یہ نمائش خطے میں سب سے بڑی دفاعی نمائش بن گئی ہے جس میں مختلف ممالک کی 2 ہزار سے زائد دفاعی مصنوعات رکھی گئی ہیں۔ اس نمائش میں پاکستان کی دفاعی مصنوعات دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی، آج پاکستان بجا طور پر جدید ترین دفاعی صلاحیت کا حامل ملک ہونے کا دعوی کرسکتا ہے کیونکہ ہمارے پاس جدید ترین دفاعی نظام موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، پاکستان سے دہشت گردی سمیت تمام مسائل کا خاتمہ کریں گے۔
بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی دفاعی مصنوعات کا معیار دنیا کے بڑے ملکوں کے برابر ہے۔ ہماری مصنوعات دیکھ بیرون ملک سے آئے ہوئے وفود کی آنکھیں کھل گئیں ہیں۔ اس لئے دفاعی سامان کی برآمد پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…