میں ایک ایسا لڑکا رہائش پذیر ہے جو 20سال عمر ہونے کے با وجود ایک 3سال کے بچے کے برابر نظر ا تا ہے۔ یہ لڑکا پیدائشی طور پر جینیاتی نقص کے باعث قد سے چھوٹا رہ گیا اور اس کی جسمانی نشوونما اس کی بڑھتی عمرکے ساتھ نہیں ہو ئی جس کے باعث اس کا جسمانی وزن بھی صرف 2 کلو گرام ہے۔اسی پیدائشی نقص کے باعث اس کی عمر تو بڑھ کر 20سال ہو گئی ہے لیکن اس کا قد اب بھی صرف 35انچ رہ گیا ہے اور بظاہرایک 3 سال کی عمر کا بچہ لگتا ہے۔دوسری طرف اس کے دو نوں بھائی عمر میں اس سے چھوٹے ہونے کے باوجود 6فٹ5انچ قد کے حامل ہیں جو اسے ایک چھوٹے بچے کی طرح اٹھاتے ،گھماتے اور اس کا خیال رکھتے ہیں۔ یہ لڑکا گھر والوں کے تعاون کے باعث اپنے چھوٹے قد کو احساسِ کمتری کا با عث نہیں سمجھتا اور کسی شکوے کے بغیر بخوشی ایک نارمل انسان کی طرح زندگی گزار رہا ہے۔