منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھارت دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا برآمد کنندہ بننے کا خواب دیکھ دیکھنے لگا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا برآمد کنندہ بننے کا خواب دیکھ رہا ہے۔ وہ ملکی ضرروت کے دفاعی سازوسامان کو نہ صرف ملک کے اندر تیار کرنا چاہتا ہے بلکہ چین کی طرح چند سالوں میں اسلحے کا سب سے بڑا ڈیلر بننا چاہتا ہے۔ اس لئے اس نے کئی دفاعی سودے منسوخ کر دیے ہیں۔ آئندہ 7 برسوں میں بھارت سوویت دور کے ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کی خاطر اسلحہ درآمد کرنے پر 130 ارب ڈالرز خرچ کرے گا۔ اخبار کے مطابق بھارت دنیا کے اسلحے کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے لیکن اب وہ اسلحے کا سب سے بڑا ڈیلر بننے کا خواہاں ہے۔ ایک دہائی سے زائد عرصہ میں بھارت نے 200 سے زائد پرانے طیاروں کی جگہ ایک ارب ڈالر سے زائد کے ہیلی کاپٹر خریدے۔ بھارت دنیا کا سب سے بڑا ہتھیاروں کا خریدار اور عالمی اسلحہ میں اس کی 14 فیصد درآمدات ہیں جو کہ چین سے تقریبا تین گنا زیادہ ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں بھارت نے اسلحے کی درآمد پر 14 ارب ڈالرز خرچ کئے جن میں سے 5 ارب ڈالرز کا اسلحہ اس نے امریکا سے خریدا جبکہ روس سے چار ارب ڈالرز کا خریدا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھارت پر اسلحے کا سب سے بڑا درآمد کنندہ کا لیبل ختم کرکے ملک میں تمام فوجی سازوسامان کی تیاری کے علاوہ سب سے بڑا برآمد کنندہ بننا چاہتا ہے۔ اس مقصد کے لئے بھارت نے دفاعی سازوسامان کی نجی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کیلئے 60 فیصد لائسنس کی ضروریات کو ہٹا دیا ہے اور ان فرموں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حد 26 سے 49 فیصد کر دی ہے۔ مئی میں امریکہ اور بھارت نے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل، کیریئر بیسڈائیر کرافٹ لانچنگ نظام اور ڈرونز کی مشترکا پیداوار کے لئے مذاکرات کئے۔ بھارتی حکومت کے اسلحے کے اس جنون کے باوجود دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ چین کی طرح بھارت اتنی بڑی چھلانگ لگانے کے قابل نہیں ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…