جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پولیس نے مصطفیٰ کھر کے صاحبزادے حسین کھر کی گرفتاری ظاہر کردی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس نے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے صاحبزادے حسین کھر کی گرفتاری ظاہر کردی جسے اہل خانہ کی جانب سے اغوا قرار دیا جارہا تھا۔ سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے صاحبزادے حسین کھر گزشتہ روز رات گئے اپنے گھر کے قریب سے لاپتہ ہوگئے تھے جب کہ اس حوالے سے اہلخانہ کی جانب سے اغوا کا شبہہ ظاہر کیا جارہا تھا تاہم لاہور پولیس نے حسین کھر کی گرفتاری ظاہر کردی۔ ڈی آئی جی حیدر اشرف کے مطابق سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی کیالزام میں حسین کھرکو لاہورسے گرفتار کیا تھا اور اس حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ غلام مصطفیٰ کھرکے بیٹے حسین کھر پر3 ساتھیوں سمیت ایک گھرمیں ڈکیتی کاالزام ہے جس کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس میں درج ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے انہیں حراست میں لیا۔دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھرکو ٹیلیفون کیا اور ان کے بیٹے کے اغوا کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کسی کی جان ومال محفوظ نہیں اس لئے حکمرانوں کو چاہئیکہ قوم کی جان چھوڑ دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…