بنوں/ہنگو۔۔۔۔۔اورکزئی ایجنسی کے علاقہ شیرین درہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا ، جوابی کارروائی میں 15 شدت پسند مارے گئے جبکہ 3 سکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے، بنوں میں بارودی سرنگ دھماکے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کے سنگم پر واقعہ علاقہ شیرین درہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر علی الصبح شدت پسندوں کے ایک گروپ نے چاروں طرف سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے 15 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ واضح رہے کہ 7 روز قبل شدت پسندوں نے اسی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں چھ سکورٹی اہلکار شہید ہوئے اور بیس شدت پسند بھی مارے گئے تھے۔بنوں میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔