بنوں۔۔۔ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ تھانہ میریان کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب زور دار بم دھماکا ہوا جس کی زد میں آکر ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کے فوری بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔