نیویارک۔۔۔ ایک امریکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک خفیہ خط تحریرکیا ہے جس میں ایران سے داعش کے خلاف مہم میں تعاون حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ لکھے گئے اس خفیہ خط میں امریکی صدر باراک اوباما نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ میں مشترکہ مفاد کے بارے میں بات کی ہے۔اخبار کے مطابق صدراوباما کیاس خط کا مقصد داعش کے خلاف مہم میں حمایت حاصل کرنا اور جوہری معاہدے کے لیے ایرانی رہنما کو قریب لانا ہے جبکہ ایران کے جوہری پروگرام کے مستقبل کے بارے میں عالمی طاقتوں کے ساتھ متوقع جامع معاہدے کو داعش کے خلاف مدد سے مشروط قرار دیا ہے۔ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کی سفارتی ڈیڈ لائن 24 نومبر ہے۔اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اتوار کو ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے اومان میں ملاقات کریں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس خط کے بارے میں سفارتی حساسیت کے پیش نظر وائٹ ہاوس نے اسرائیل،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطی ٰکے اتحادیوں کو بھی آگاہ نہیں کیا۔ ان ممالک نیایران سے جوہری معاہدے کے لیے شرائط میں نرمی پرتحفظات کا اظہارکیا ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاوس کے ترجما ن جوش ارنسٹ نے صدر اوباما اور عالمی سر براہان کے درمیان خفیہ نجی خط و کتابت کی تردید کی ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں ایران اور امریکا کے اعلیٰ حکام کے درمیان داعش کے خلاف مہم کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے۔امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں ریپبلکنز کو اکثریت حاصل ہونے کے بعد اوباما کو ایران سے جوہری معاہدے کی کوششوں میں سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔بدھ کوصدر اوباما نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ایران میں امریکا مخالف جذبات رکھنے والے کچھ سیاسی اشرافیہ ہیں۔ کیا وہ تعاون پر ا?مادہ ہو سکتے ہیں یہ ایک سوال ہے۔2009 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اوباما نے ایران کے سپریم لیڈر کو یہ چوتھاخط تحریر کیا ہے۔ امریکی صدر نے تہران سے تعلقات بحال کرنے کے لیے 2009 میں ا?یت اللہ علی خامنہ ای کو دو خط بھیجے۔ تاہم امریکی حکام کے مطابق ایرانی رہنما نے کبھی براہ راست ان کوششوں کا جواب نہیں دیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ا?یت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ تعلقات پر شک وشبہات کا اظہار کیا ہے اور داعش کے خلاف امریکی کارروائیوں پر تنقید کرتے ہوئے اسے مغرب کی جانب سے اسلامی دنیا کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام کا بھی یہی خیال ہے کہ اوباما ایرانی سپریم لیڈر سے روابط پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہی
اوباما کا ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خفیہ خط
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
ایرانی ریال کے پاکستانی روپے میں ریٹ نے سب کو حیران کردیا، نئی قیمت سامنے آگئی
-
افغانوں کے منسوخ کارڈ بحالی کیلیے 12 کروڑ لینے والا اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار
-
پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ اور اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم
-
یکم جولائی 2027 سے گیس سلیب ختم، یکساں ٹیرف کے نفاذ کی تیاری مکمل
-
پاکستانی کریئٹر کی اے آئی سے تیار کردہ فلم کے یوٹیوب پر ریکارڈ توڑ ویوز، نوجوان نے کروڑوں کما لیے
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی
-
انکل کو جیل میں رکھا جائے جب تک وہ بوڑھا نہ ہوجائے؛ زیادتی کی شکار بچی کا جج سے مطالبہ
-
اسرائیل جانیوالی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا، تصویر بھی جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی
-
لاہور میں باپ اور بھائیوں کے ہاتھوں بیٹی کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات
-
زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
آئی فون 18 پرو میکس پر پاکستان میں کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ نئی تفصیل آگئی



















































