دبئی۔۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹرآف دی ایئرکیلیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا تاہم حیرت انگیز طور پر اس میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازنے کے لئے کرکٹ فارمیٹس کے لحاظ سے کھلاڑیوں کی مختلف فہرستوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیسٹ کرکٹرآف دی ایئر کے لئیمچل جانسن، انجیلو میتھیوز اور ڈیوڈ وارنر کے نام شامل ہیں۔ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئرکے لئے اے بی ڈیولیرز، مہندر سنگھ دھونی، کوئٹن ڈی کوک،ویرات کوہلی،اور ڈیل اسٹین کے نام فہرست میں شامل ہیں، اس کے علاوہ ٹی 20 کے لئے گیری بیلنس ،رنگنا ہیراتھ، یرون فیچ،ایلکس ہیلز،کورے اینڈریسن جمی نیشم اور بین اسٹروکس شامل ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے 2004 سے سال کے بہترین کھلاڑیوں اور امپائرز کو ایوارڈز دیئے جاتے ہیں تاہم اب تک پاکستان کی جانب سے محمد یوسف، عمر گل اور امپائر علیم ڈار کو ہی اس کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے کرکٹرآف دی ایئر میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنجاب میں کل بجلی بند رہے گی، متاثرہ علاقوں کی فہرست جاری
-
بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے
-
پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز اور اختتام کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، 10 ہزار روپے مالی امداد لینے کا آسان طریقہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں نیا موڑ! بھائی نے مقدمہ واپس لے لیا
-
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایرانی ریال کا نیا ریٹ سامنے آگیا
-
جے یو آئی (ف) میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، اہم سیاسی وکٹ گر گئی
-
ملک کے 27 منرل واٹر برانڈز پینے کے لیے غیر محفوظ قرار
-
گاڑیاں خریدنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا امکان
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی
-
ریاض، ابوظہبی اور استنبول جانے والی پروازیں منسوخ، بڑی وجہ سامنے آ گئی
-
وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم نے ایک اور فائٹ جیت لی



















































