اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

چین نے نیا ایشائی بنک کھول کر امریکہ میں کھلبلی مچا دی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ۔۔۔۔ چین نے نیا ایشائی بنک کھول کر امریکہ میں کھلبلی مچا دی ہے ۔چین کی کی سربراہی میں 21 ایشیائی ممالک نے سماجی اور معاشی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے لیے نئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے قیام کے معاہدے پر جمعہ کو دستخط کیے ہیں۔چین نے عالمی سطح پر اپنا اثرورسوخ بڑھانے کیلئے اس نئے بینک کو ضروری سمجھتے ہوئے اس کے قیام کا اعلان کیا جس پر امریکا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک غیر ضروری اقدام ہے جو ورلڈ بینک جیسے مضبوط ادارے کو کمزور کر سکتا ہے۔ چین کے اس نئے ترقیاتی بینک کے قیام کے معاہدہ پر سنگا پور جیسے ترقی یافتہ ملک سے لے کر پاکستان، بھارت، ویت نام، فلپائن، منگولیا، کمبوڈیا، عمان، ازبکستان، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش جیسیاکیس ممالک نیایم او یو پر دستخط کئے ہیں۔چینی صدر ڑی جن پنگ نے نئے بینک کے معاہدہ سے متعلق تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کے لئے قائم ہونے والا نیا بینک ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تجربہ سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے آپریشن چلائے گا جس سے ایشین ممالک کو فائدہ ہوگا۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آسٹریلیا پر دباؤ ڈالتے ہوئے اسے نئے بینک کے قیام کے معاہدے سے باہر آنے پر زور دیا ہے جبکہ محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پساکی کا کہنا ہے کہ جان کیری نے چینی حکام اور اس کے شراکت داروں کو ہدایت کی ہے کہ ایشیا کے لئے نئے بینک کے قیام کو خوش آئند کہیں گے تاہم اسے چلانے کا طریقہ اور شفافیت عالمی معیار کے مطابق ہونی چاہیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…