جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

کوئٹہ میں دھماکے اور فائرنگ ، 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ۔۔۔۔۔۔کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحقجبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ پہلا واقعہ صبح سویرے پیش آیا جب ہزارہ برادری کے افراد کی بس کو نشانہ بنایا گیا اس واقعہ میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے ۔دوسرا واقعہ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہو گئے۔ دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک گاڑی، موٹر سائیکل اور 3 دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی اور دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور گورنر محمد خان اچکزئی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…